ETV Bharat / city

UP Assembly Election Results 2022: بارہ بنکی کے سب سے کم عمر رکن اسمبلی دنیش راوت - اترپردیش اسمبلی انتخابات نتائج

دنیش راوت گزشتہ 10 برسوں سے سیاست میں سرگرم ہیں۔ ان کی اہلیہ سدھور کی بلاک پرمکھ ہیں۔ بی جے پی سے ٹکٹ ملنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہماری اہلیت اور علاقے میں جو ان کی شبیہہ تیار ہوئی تھی اس پر پارٹی اعلیٰ کمان کو اعتماد تھا. اسی وجہ سے انہوں نے موقع دیا۔BJP candidate Dinesh Rawat

رکن اسمبلی دنیش راوت
رکن اسمبلی دنیش راوت
author img

By

Published : Mar 20, 2022, 12:58 PM IST

اتر پردیش کے اسمبلی انتخابات کے تحت ضلع بارہ بنکی سے رکن اسمبلی منتخب ہونے والے دنیش راوت ہیں،جو پہلی دفعہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں. سب سے خاص بات یہ ہے کہ وہ ضلع کے سب سے کم عمر رکن اسمبلی ہیں. انہوں نے 32 برس کی عمر میں پہلی دفعہ ہی اسمبلی انتخابات میں جیت حاصل کی ہے۔BJP candidate Dinesh Rawat

رکن اسمبلی دنیش راوت

واضح رہے کہ دنیش راوت گزشتہ 10 برسوں سے سیاست میں سرگرم ہیں. ان کی اہلیہ سدھور کی بلاک پرمکھ ہیں۔ بی جے پی سے ٹکٹ ملنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہماری اہلیت اور علاقے میں جو ان کی شبیہہ تیار ہوئی تھی اس پر پارٹی اعلیٰ کمان کو اعتماد تھا. اسی وجہ سے انہوں نے موقع دیا۔

دنیش راوت نے 30 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔

ان کے عمر کو لے کر پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہریاست کے وزیر اعلیٰ بھی وجوان ہیں. انہوں نے نوجوانوں کے لئے متعدد کام کئے ہیں. آگے بھی وہ ان کے لئے بہتر کریں گے۔

دنیش راوت جس علاقے کی نمائندگی کرنے جا رہے وہاں سے کبھی موجودہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ رکن اسمبلی ہوا کرتے تھے۔

جب وہ ریاست کے وزیر اعلی کے عہدے پر فائز تھے تو انکا اسمبلی حلقہ حیدر گڑھ ہی تھا۔

مزید پڑھیں:BJP Leader Baijnath Rawat on EVM: 'ای وی ایم پر سوال اٹھانا، ایجاد کردہ کی اہلیت پر سوال کھڑے کرنا ہے'

انہوں نے مسلمانوں کے اعتماد حاصل کرنے کے سوال پر کہا کہ اب انتخابات ختم ہو گئے ہیں. ہم اور ہماری پارٹی چاہتی ہے کہ قوم اور ترقی کے لئے تمام لوگ مل کر آگے بڑھیں تا کہ ملک اور ریاست کی ترقی کی جا سکے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.