ETV Bharat / city

اترپردیش: وزیر اعلی سے مذہبی رہنماؤں کی درخواست

author img

By

Published : May 30, 2020, 11:20 AM IST

وزیر اعلی اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ سے تمام مذہبی رہنماؤں نے اپیل کی ہے کہ وہ دیگر مراکز کے ساتھ ساتھ اب عبادت گاہوں کو بھی کھولنے کا حکم صادر کریں، اور حکومت اس بابت اگر کوئی شرط لگاتی ہے تو ہم اسے بھی ماننے کو تیار ہیں۔

اترپردیش: وزیر اعلی سے مذہبی رہنماؤں کی درخواست
اترپردیش: وزیر اعلی سے مذہبی رہنماؤں کی درخواست

ریاست اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے مذہبی رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام عبادتگاہوں کو کھول دیا جائے۔ مذہبی رہنماؤں نے مزید یہ بھی کہا کہ اس بابت حکومت کی جانب سے جو شرائط ہوں گی، ہم انہیں ماننے کو تیار ہیں۔

لکھنو کے شہر قاضی مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے یہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سبھی مذاہب کے رہنماؤں نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سبھی عبادت گاہوں کو کھولنے کا فیصلہ لیں تاکہ ہم وہاں پر عبادت کر سکیں۔

مولانا فرنگی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سماجی دوری، سینیٹائز، ماسک کے علاوہ جو بھی قاعدے قانون بتائیں جائیں گے، ہم لوگ اس پر عمل کرنے کو تیار ہیں۔ ابھی تک تمام مذاہب کے لوگوں نے اس پر عمل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن 4 ختم ہونے والا ہے لیکن کووڈ 19 کا پھیلاؤ مزید بڑھتا ہی جارہا ہے۔ ایسے میں دکان، بازار، ٹرانسپورٹ اور دوسرے دفتر کھول دیے گئے ہیں لہٰذا حکومت سے اپیل ہے کہ وہ عبادت گاہوں کو بھی کھولنے کا جلد فرمان جاری کرے۔

قابل ذکرہے کہ اترپردیش میں جب سے شراب کی دکان کھولنے کا حکومت نے فیصلہ لیا، اس کے بعد سے ہی اس بات کا مطالبہ کیا جا رہا کہ جب شراب کی دکان کھولی جا سکتی ہیں تو عبادت گاہوں میں تالا کیوں؟

اب دیکھنا یہ ہوگا کہ مذہبی رہنماوں کی اس اپیل کا اثر یوگی حکومت پر کتنا ہوتا ہے؟ اور کیا وزیر اعلی اس فرمان کو قبول کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.