ETV Bharat / city

حج کو وزارت خارجہ کے ماتحت کئے جانے کا مطالبہ

author img

By

Published : Mar 15, 2021, 10:45 PM IST

اتر پردیش حج کمیٹی کے سابق ممبر حاجی شفیق الرحمان نے کہا کہ حافظ نوشاد اعظمی نے 23 فروری، 2021 کو وزیر اعظم نریندر مودی کے نام ارسال کرد مکتوب میں مطالبہ کیا تھا کہ حج کو اقلیتی امور کی وزارت سے ہٹا کر حسب سابق وزارت خارجہ کے ماتحت کیا جائے کیوں کہ حج غیر ملکی سفر ہے۔

Hajj
حج

حج کو وزارت اقلیتی امور سے لیکر وزارت خارجہ کے سپرد کیا جائے یہ مطالبہ دارالعلوم قدرتیہ شاہ اعلیٰ مدرسہ جاج مؤمیں حج کے مسائل پر منعقد ایک میٹنگ میں کیا گیا۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اتر پردیش حج کمیٹی کے سابق ممبر حاجی شفیق الرحمان نے کہا کہ حافظ نوشاد اعظمی نے 23 فروری، 2021 کو وزیر اعظم نریندر مودی کے نام ارسال کرد مکتوب میں مطالبہ کیا تھا کہ حج کو اقلیتی امور کی وزارت سے ہٹا کر حسب سابق وزارت خارجہ کے ماتحت کیا جائے کیوں کہ حج غیر ملکی سفر ہے۔ اس کا زیادہ تر کام وزارت خارجہ انجام دیتی ہے۔ محض 30 فیصد کام ہی مرکزی حج کمیٹی اورریاستی حج کمیٹیوں کے ذریعہ انجام پاتا ہے۔

میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے مولانا قاری حسیب اختر شاہدی نے کہا کہ افسوس ہے کہ کورونا کی وجہ سے حج 2020 نہیں ہوسکا اورحج 2021 پربھی خطرات کے بادل منڈلارہے ہیں۔ امید کی جاتی ہے کہ جلد از جلد اس بیماری کا ازالہ ہوگا اورعازمین کو اس مقدس سفر کی سعادت حاصل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: عازمین حج حکومت کے احکامات کے منتظر

انہوں نے حج کے مسائل پر حافظ نوشاد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی جد و جہد اور نیک نیتی سے حج سے وابستہ بہت ساری مشکلات کو حل کیا اوراسے بہتر بنانے اور عازمین حج کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہر سطح پر کام کیا۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں اپنے مطالبات کے حق میں صدائیں بلند کروائیں۔

حسیب اختر نے مزید کہا کہ حاجیوں پر جی ایس ٹی لگائی گئی ہے او ررواں سال ان پر انکم ٹیکس لازم کردیا گیا ہے۔اس سلسلے میں حافظ نوشاد نے وزارت اقلیتی امور کو خط لکھ کر چند نقائص کی طرف اشارہ کیالیکن تاحال وزارت کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.