ETV Bharat / city

اسمبلی کے سامنے خودسوزی کرنے والی خاتون کی موت - اسمبلی کے سامنے خودسوزی

اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں سکریٹریٹ کے سامنے خودسوزی کی کوشش کرنے والی خاتون نے بدھ کو دوران علاج دم توڑ دیا۔

Death of a woman who set herself on fire in front of the assembly
اسمبلی کے سامنے خودسوزی کرنے والی خاتون کی موت
author img

By

Published : Jul 22, 2020, 2:00 PM IST

سول ہسپتال کے چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر آر کے پوروال نے یو این آئی کو بتایا کہ ہسپتال میں 'برن وارڈ' میں زیر علاج صوفیہ نامی خاتون کی آج صبح موت ہو گئی جبکہ اس کی بیٹی کی حالت مستحکم ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امیٹھی کے جامو علاقہ سے تعلق رکھنے والی صوفیہ اور اس کی بیٹی گڑیا نے جمعہ کو لوک بھون کے گیٹ نمبر تین کے سامنے خود پر مٹی کا تیل ڈال کر خود کو آگ لگا لی تھی۔ پولیس نے دونوں کو سول ہسپتال میں داخل کرایا تھا۔

اس حادثے میں گڑیا معمولی طور سے جھلسی تھی جبکہ اس کی ماں صوفیہ 70فیصدی جھلسنے کی وجہ سے شدید طور پر زخمی ہوگئی تھی۔ متاثرہ ماں۔بیٹی نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ گاؤں میں کچھ دبنگوں نے نالی کے تنازع میں ان سے مارپیٹ کی تھی اور لگاتار ان کو ہراساں کررہے تھے۔ ہر طرف سے مجبور ہوکر انہوں نے یہ انتہائی قدم اٹھایا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.