ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں آج بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی) کے کارکنان نے پارٹی کا یوم تاسیس جوش و خروش کے ساتھ منایا۔ اس موقع پر گاندھی بھون میں ایک خاص پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جہاں پارٹی کے سینئر لیڈر ڈاکٹر اتل کمار انجان نے مخبر راج اور آزادی کے مہانایک 2 اجراء کیا۔
اس موقع پارٹی کے سینئر لیڈر ڈاکٹر اتل کمار انجان نے مرکز اور ریاست کی بی جے پی حکومتوں کے خلاف شدید نکتہ چینی کی۔ کسانوں کے مسائل پر تبصرہ کرتے وہئے انہوں نے وزیراعظم مودی پر سخت تنقید کی۔
نہیں انہوں نے اپوزیشن کی تمام پارٹیوں سے بی جے پی کے خلاف متحد ہوکر بی جے پی ہٹاؤ کا نعرہ دیا اور اس کی تشہیر کی اپیل کی۔ وہیں پارٹی کے کارکنان نے بھی اس موقع پر ان کے بتائے نعرہ پر چلتے ہوئے پارٹی کو مضبوط کرنے کا عزم لیا'۔