ETV Bharat / city

بارہ بنکی کے قمریہ باغ قبرستان کی کمیٹی پر بدعنوانی کا الزام - قبرستان کی کمیٹی پر بدعنوانی کا الزام

بارہ بنکی شہر میں واقع قمریہ باغ قبرستان کی کمیٹی پر غیرقانونی طور پر رقم وصولی کرنے کے علاوہ کمیٹی پر قمریہ باغ قبرستان نمبر تین کی زمین کا سودا کرنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے، جس کی تحقیقات اب آخری مرحلے میں ہے۔

corruption allegation on qamaria bagh cemetery committee in barabanki
بارہ بنکی کے قمریہ باغ قبرستان کی کمیٹی پر بدعنوانی کا الزام
author img

By

Published : Jun 22, 2021, 2:05 PM IST

ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی شہر میں واقع قمریہ قبرستان کی کمیٹی پر غیر قانونی طور سے رقم وصولی کرنے اور قبرستان نمبر تین کی زمین کا سودا کرنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔

کمیٹی پر لگائے گئے بدعنوانی کے الزام کی شکایت بھی درج کرائی گئی ہے، جس کی تحقیقات جاری ہے اور قبرستان کمیٹی کو جلد ہی نوٹس بھی جاری کی جاسکتی ہے۔

بارہ بنکی کے قمریہ باغ قبرستان کی کمیٹی پر بدعنوانی کا الزام

واضح رہے کہ قمریہ باغ قبرستان کی کمیٹی پر غیر قانونی طور پر رقم وصولنے کی شکایت ضلع اقلیتی بہبود افسر و وقف کمشنر سے کی گئی ہے۔ جس کے بعد سے تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔

اس ضمن میں گزشتہ اتوار کو قبرستان کمیٹی نے پریس کانفرنس کرکے تمام الزامات کی وضاحت بھی کی، جس میں بتایا گیا کہ دراصل قمریہ باغ قبرستان جو خالدہ فضلی کے نام سے وقف ہے۔ اس کا کل رقبہ 62 ہزار اسکوائر فٹ تھا اور اس کے قریب دو غیر مسلم افراد کی زمین تھی لیکن موقع پر کل 47 ہزار اسکوائر فٹ ہی بچی ہوئی تھی جس کی وجہ سے زمین پر قبضے کو لیکر تنازعہ بنا ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: کانگریس نے ایودھیا اراضی معاملہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا

اس تنازعہ کو ختم کرنے کے لیے قبرستان کمیٹی نے اس 47 ہزار اسکوائر فٹ میں سے 27 ہزار اسکوائر فٹ زمین لیکر مصالحت کر لی، جس کا باقاعدہ ایک اسٹمپ پیپر بھی موجود ہے۔

جب کہ قبرستان وقف میں درج ہونے کی صورت میں کمیٹی کو اس قسم کا کوئی اختیار نہیں تھا لیکن کمیٹی کا کہنا ہے کہ قبرستان کو بچانے اور بھائی چارہ قائم رکھنے کے لیے ایسے اقدام کیے گئے ہیں اور اگر یہ معاملہ کورٹ کچہری میں جاتا تو کبھی بھی حل نہیں ہوتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.