اتر پردیش کے امروہہ ضلع میں اینٹی کرپشن ٹیم نے تحصیل حسن پور کے اکاؤنٹنٹ (لیکھپال) کو تین ہزار روپے رشوت کے ساتھ گرفتار کیا۔
امروہہ کے حسن پور کوتوالی علاقے میں فائل میں نام درج کرنے کے لئے دو کسانوں سریش اور اوم پرکاش سے حسن پور تحصیل کے لیکھپال یوگیش کمار کو 3000 ہزار کی رشوت لیتے ہوئے اینٹی کرپشن ٹیم نے گرفتار کر لیا ہے۔
مرادآباد اینٹی کرپشن ٹیم سے کسان سریش کی جانب سے انسداد بدعنوانی کی شکایت کی گئی تھی، جس کے بعد اینٹی کرپشن ٹیم نے رشوت لینے والے اکاؤنٹنٹ کو گرفتار کرلیا۔
شکایت کنندہ کسان سریش تیاگی نے بتایا کہ اُن کے بھائی نے اُن کو ایک زمین دی تھی جس کے بعد اُن کو بینک سے لون لینے کے لیے فرد کی ضرورت تھی لیکن لیکھپال رشوت کا مطالبہ رہا تھا جس کی شکایت اُنہونے اینٹی کرپشن ٹیم سے کی تھی۔ کسان اوم پرکاش بھی کچھ ایسی ہی داستان بیان کرتے ہوئے کہتے ہے کی اُن سے بھی رشوت کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
رشوت خور لیکھپال کے خلاف کی جانے والی کارروائی نے تحصیل انتظامیہ کے ساتھ ساتھ دیگر محکموں میں بھی ہلچل مچا دی ہے۔ اینٹی کرپشن ٹیم لیکھپال کو حراست میں لے کر کارروائی کرنے میں مصروف ہے۔ اس معاملے میں اینٹی کرپشن آفیسر کوشل پال نے بتایا کہ کسان کی طرف سے کی گئی شکایت کی بنیاد پر لیکھپال یوگیش کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور کارروائی کی جارہی ہے۔