وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج گورکھپور ضلع میں ’اتر پردیش مکھ منتری بال سیوا یوجنا‘ کے 05 اہل بچوں سے بات چیت کی اور ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے انہیں تحائف سے نوازہ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے ذریعہ چائلڈ پروٹیکشن ہوم میں رہنے والے بچوں کے لئے ماہانہ 2 ہزار روپے دیئے جارہے ہیں۔
حکومت ہند نے ’پی ایم کیئرس فار چلڈرن‘ اسکیم کے تحت کورونا کے ذریعہ یتیم بچوں کے لئے فنڈ کا بندوبست کیا ہے۔ اس کے تحت بچے کی عمر 23 سال پر 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے بے سہارا بچوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ اس کے لئے ، پوری ریاست میں ’اتر پردیش مکھ منتری بال سیوا یوجنا‘ بڑے پیمانے پر شروع کی گئی ہے۔
ایران : بھارتی شہروں میں مقیم ایرانی شہریوں کے لئے ووٹنگ کا انتظام
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بیماری میں لاپرواہی خطرناک ہوسکتی ہے اس لئے ہمیں بیدار رہنا ہوگا۔ احتیاط اور تحفظ بہت ضروری ہے۔ ’دو گزکی دوری، ماسک ہے ضروری‘ کے منتر پر چلتے رہنا ہے۔ کورونا گزشتہ 100 سالوں کی بدترین وبائی بیماری ہے۔ اس وبائی بیماری کو صرف اجتماعی کوششوں سے ہی ختم کیا جاسکتا ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ عالمی وبائی امراض کے باعث ملک اور دنیا مشکلات کا شکار ہے۔ بہت ساری ریاستوں اور ممالک میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں کورونا کے دور میں زندگیاں اور ذریعہ معاش بچانے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں اس کے متوقع اور مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔