ETV Bharat / city

رامپور میں کورونا متاثرین کی تعداد میں تخفیف، عوام کو راحت کی امید - رامپور کے صدر ہسپتال

رامپور میں کورونا کے کیسز میں کافی کمی درج کی گئی ہے۔ رامپور کے صدر ہسپتال میں قائم آئیسولیشن وارڈ میں جہاں کورونا متاثرین کو رکھا جاتا تھا۔ اب وہاں ایک بھی مریض نہ ہونے سے اس میں تالا لگا دیا گیا ہے۔

corona cases decrease in rampur
رامپور میں کورونا متاثرین کی تعداد میں تخفیف
author img

By

Published : May 30, 2021, 9:04 AM IST

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں کورونا متاثرین کی رفتار کو کم کرنے اور اس کی چین توڑنے میں ضلع انتظامیہ کو کامیابی ضرور ملی ہے۔ ضلع میں پہلے تقریباً ایک ہزار سے 1200 لوگوں کی جانچ ہوتی تھی لیکن اب 3 ہزار تک جانچ کی جارہی ہے۔

رامپور میں کورونا متاثرین کی تعداد میں تخفیف

کووڈ ہسپتالوں میں دن بہ دن کورونا کے مریض کم ہوتے جا رہے ہیں جبکہ وہیں محمد علی جوہر یونیورسٹی کے جوہر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے کووڈ تشخیص سینٹر میں کوئی بھی کورونا کا مریض نہیں ہے۔

رامپور کے صدر ہسپتال میں قائم آئیسولیشن وارڈ میں جہاں کورونا متاثرین کو رکھا جاتا تھا اب وہاں ایک بھی مریض نہ ہونے سے اس میں تالا لگا دیا گیا ہے۔

کورونا پر قابو حاصل کرنے میں ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت نے بھی راحت کی سانس لی ہے۔ کورونا کی دوسری لہر میں مئی کا مہینہ کافی خطرناک ثابت ہوا ہے۔

کورونا کیسز میں کمی درج ہونے پر ضلع کلکٹر رویندر کمار مندار نے کہا کہ کورونا کیسز میں کمی ضرور آئی ہے لیکن کورونا پروٹوکول کا ہم سب کو ابھی بھی پورا خیال رکھنا ہے۔

کورونا کیسز میں تخفیف کے بعد ضلع کے باشندوں کو انتظامیہ کی جانب سے کس طرح کی راحتیں دی جائیں گی تو انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جس طرح کی ہدایات موصول ہوں گی اسی کی کے مطابق راحتیں ملیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.