اکھلیش یادو نے منگل کو کہا کہ بی جے پی حکومت کے سبھی وعدے حقیقت کی کسوٹی پر جھوٹے ہی نکلے ہیں۔ آٹھ مہینے میں گھریلو رسوئی گیس کی قیمت میں 190روپیے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ مفاد عامہ کی بی جے پی کی یہی کہانی ہے۔
بی جے پی نے کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کا خواب دکھایا لوگ اس کے دھوکے میں جینے لگے کسی بھی کسان کی آمدنی دوگنی نہیں ہوئی بلکہ اس پر مزید قرض کا بوجھ بڑھ گیا۔
انہوں نے کہا کہ ندی کے صفائی کے دعویداروں کو گومتی کی حالت دکھائی نہیں دیتے ہیں۔ ریاست کے گڑھا سے پاک ہونے کا دعوی کرنے والے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ کو خود ہی نہیں پتہ ہوگا کہ وہ اس ضمن میں کتنے بار دعوی کرچکے ہیں۔اس ضمن میں نئی نئی تاریخ دیتے رہتے ہیں۔ ویسے بھی جب سے بی جے پی اقتدار میں آئی ہے عوام کو صرف تاریخ پر تاریخ ہی مل رہی ہے۔
مزید پڑھیں:اترپردیش میں 100 سیٹوں پر قسمت آزمائے گی اویسی کی پارٹی
سابق وزیر اعلی نے دعوی کیا کہ بی جے پی کی مرکزی حکومت ہو یا ریاستی حکومت دونوں نے عوام الناس کو تکلیف دینے کے علاوہ کچھ کام نہیں کیا ہے۔ مہنگائی، بدعنوانی اور بد انتظامی سے سبھی پریشان ہیں۔ یہ حکومتیں سبھی محاذپر ناکام ہیں۔ ریاست کی بدنامی تو ملک کے باہر تک ہوگئی ہے۔ عوام نے اب بی جے پی حکومت کو ووٹ کی چوٹ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
(یو این آئی)