اتر پردیش اسمبلی انتخابات Uttar Pradesh Assembly Elections کے تحت آج کانگریس پارٹی نے شراوستی اسمبلی حلقہ 290 Shravasti Assembly constituency سے اپنا امیدوار تبدیل کر دیا ہے۔ اب یہاں سے شاہد رحمن Congress candidate Shahid Rehman کو پارٹی نے امیدوار بنایا ہے۔
![شراوستی اسمبلی حلقہ سے کانگریس نے اپنا امیدوار تبدیل کیا](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/14403865_1.jpeg)
کانگریس نے پہلے یہاں سے جیوتی ورما کو ٹکٹ دیا تھا۔ لیکن آج کانگریس پارٹی نے پریس ریلیز جاری کر بتایا کہ اس نے اپنا امیدوار تبدیل کر دیا ہے اور اب شراوستی اسمبلی حلقہ سے جیوتی ورما کے بجائے شاہد رحمن چناؤ لڑیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: Syed Zafar ul Islam on UP Polls 2022: 'بی جے پی مذہب اور برادری دیکھ کر کسی کو ٹکٹ نہیں دیتی'
اتر پردیش میں 403 اسمبلی حلقوں کے لیے انتخابات 10 فروری سے سات مرحلوں میں ہوں گے۔ اتر پردیش میں پولنگ 10، 14، 20، 23، 27 فروری اور 3 اور 7 مارچ کو ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 10 مارچ کو ہوگی۔