ETV Bharat / city

رامپور: کانگریس ریاستی صدر کی جانب سے کھانا تقسیم

author img

By

Published : Jun 11, 2020, 8:35 PM IST

لاک ڈاؤن کے سبب رامپور میں کانگریس پارٹی رہنما و کارکنان کی جانب سے مسلسل بے روزگار مزدوروں کو کھانے کے پیکٹ تقسیم کیے جا رہے ہیں، کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر مطیع الرحمان نے بھی مزدوروں کے درمیان کھانے کے پیکٹ تقسیم کرائے

کانگریس ریاستی صدر کی جانب سے کھانا تقسیم

ریاست اترپردیش کےضلع رامپورمیں کانگریس پارٹی کارکنان کی جانب سے علاقے کے غریبوں مزدوروں تک راشن پہنچانے کا کام کیا جا رہا ہے۔

رامپور میں کانگریس کے سابق ریاستی صدر مطیع الرحمن ببلو کی جانب سے کھانے کے پیکیٹ غرباء میں تقسیم کیے گئےگئ

لاک ڈاؤن سے بدحالی کا شکار ہوئے یومیہ مزدوروں کی مدد کے لئے کانگریس نے بھی اب مدد کا ہاتھ بڑھانا شروع کر دیا ہے۔ پرینکا گاندھی کی مہارسوئی کے نام سے غرباء تک راشن اور کھانہ پہنچایا جا رہا ہے۔

رامپور میں کانگریس کے سابق ریاستی صدر مطیع الرحمن ببلو کی رہائش گاہ سے تقریباً ڈھائی سے تین ہزار کھانے کے پیکیٹ تیار کرکے ضلع کی مختلف تحصیلوں میں روانہ کیا گیا۔

اس موقع پر مطیع الرحمن ببلو نے کہا کہ' کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی کی اپیل پر ملک بھر کے کانگریسی کارکنان لاک ڈاؤن میں بیروزگار یومیہ مزدوروں تک دونوں وقت کا کھانہ پہنچا رہے ہیں۔

وہیں اس موقع پر تحصیل بلاسپور کے سابق ایم ایل اے سنجے کپور نے کہا کہ' حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج مزدور پریشان ہیں اور در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی رہنما پرینکا گاندھی نے ایک ہزار بسیں بھی چلانے کوشش کی تھی لیکن ریاست کی یوگی حکومت نے اس کی منظوری نہیں دی۔

ساتھ ہی انہوں نے کانگریس کے ریاستی صدر اجئے کمار للو کی گرفتاری پر بی جے پی سرکار کو سخت تنقیدوں کا نشانہ بنایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.