ETV Bharat / city

دیوبند کے ایک کالج نے طالبہ کو دی جعلی مارکس شیٹ - etvbharat

سہارنپور کے دیوبند علاقہ میں، سی بی ایس ای سے منظور شدہ ایک اسکول کی جانب سے درجہ 11 اور 12 یعنی انٹرمیڈیٹ کی فرضی مارکس شیٹ دیکر طلبہ و طالبات کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

دیوبند کے ایک کالج نے طالبہ کو دی جعلی مارکس شیٹ

author img

By

Published : Oct 10, 2021, 7:12 PM IST

اترپردیش کے دیوبند میں مقامی افراد کی شکایت کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسکول کے منیجر اور پرنسپل سمیت تین لوگوں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔

دیوبند کے ایک کالج نے طالبہ کو دی جعلی مارکس شیٹ

اطلاعات کے مطابق تحصیل دیوبند کے گاؤں کرڑی کے رہنے والے منیش تیاگی عرف یشپال نے پولیس سے ایک تحریر شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پوتی اونی بنت وکاس تیاگی نے ایک نجی کالج سے سال 2021 میں انٹر میڈیٹ کا امتحان پاس کیا تھا۔ شکایت میں کہا گیا کہ اونی کے ڈگری میں داخلہ کے لیے بھائیلہ ڈگری کالج میں درخواست دی گئی جس کے بعد پتہ چلا کہ طالبہ کو دی گئی مارکس شیٹ جعلی ہے۔

پولیس کو دی گئی شکایت میں مزید بتایا گیا کہ آن لائن بھی اس کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ تاہم بعد میں پتہ چلا کہ نجی کالج کو صرف ہائی اسکول تک کی ہی منظوری دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دیوبند: ہائی ٹینشن بجلی کی زد میں آنے سے بچے کی موت، لوگوں کا احتجاج

پولیس نے تحریری شکایت کی بنیاد پر اکیڈمی کے پرنسپل پروین تیاگی، منیجر رہتو لال تیاگی اور ان کی بیٹی پنکی تیاگی کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 420 ،467 ،468 اور 471کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے۔ کوتوالی انچارج یوگیش شرما نے بتایا کہ تحریر کی بنیاد پر معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثبوتوں کی بنیاد پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.