ETV Bharat / city

Clash Between BJP and SP Supporters: پولنگ سے قبل دو پارٹیوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپ - روپے تقسیم کو لے کر دو پارٹی کے حمایوں کے درمیان جھڑپ

چندولی کے سیدراجہ اسمبلی حلقہ سے پولنگ سے عین قبل سماجوادی پارٹی اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ کی اطلاع ہے۔ Clash between BJP and SP supporters in Chandauli

clash-between-bjp-and-sp-supporters-in-chandauli
Clash between BJP and SP supporters: پولنگ سے قبل دو پارٹیوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپ
author img

By

Published : Mar 7, 2022, 11:30 AM IST

چندولی کے سیدراجہ اسمبلی حلقہ سے دو پارٹیوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپ کی اطلاع ہے۔ خبروں کے مطابق پولنگ سے عین قبل روپے تقسیم کو لے کر سماج وادی پارٹی اور بی جے پی کارکنان میں تنازع، جھڑپ میں تبدیل ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور حالات کو قابو میں کرلیا۔ Clash between BJP and SP supporters in Chandauli

دراصل یہ سارا معاملہ سید راجہ تھانہ علاقہ کے بنسنگ پور کا ہے جہاں اتوار کی شام شراب تقسیم کرتے ہوئے گاؤں والوں نے کچھ لوگوں کو پکڑا۔ اطلاع کے بعد ایس پی امیدوار منوج سنگھ ڈبلیو بھی موقع پر پہنچ گئے۔ اس دوران گاؤں والوں نے موقع سے شراب، رقم اور ایک ڈائری برآمد کی۔ جس میں مبینہ طور پر گاؤں والوں کے نام شامل تھے جنہیں رقم ملی ہے اور جنہیں دینا ہے۔

ویڈیو

اس واقعہ کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں فریق آپس میں بھڑ گئے اور مار پیٹ تک کی نوبت آئی۔ اطلاع کے بعد سیدراجہ پولیس اسٹیشن سے سیکورٹی فورسز بڑی تعداد میں موقع پر پہنچی۔ واقعہ کے بعد اسمبلی حلقہ میں کشیدگی جیسی صورتحال پیدا ہوگئی۔ تاہم پولیس نے حالات کو قابو میں کرلیا۔

اس واقعہ کے حوالے سے کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ سیدراجہ پولیس اور الیکشن کمیشن منصفانہ انتخابات کرانے میں ناکام نظر آرہا ہے۔ پولیس اور الیکشن کمیشن نے سخت اقدامات نہ کیے تو بڑے حادثے ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.