جی آر پی ذرائع نے سنیچر کو یہاں بتایا کہ پیسوں سے بھرے رقم کو لے جانےوالے شخص کو پلیٹ فارم نمبر 2 سے اس وقت گرفتار کرلیا گیا جب وہ بذریعہ ٹرین مغربی بنگال جانے کی کوشش میں تھا۔ مشتبہ شخص سیکورٹی اہلکار جو یوم جمہوریہ کی مناسبت سے چیکنگ کررہے تھے ان سے بچنے کی کوشش کررہا تھا جس سے سیکورٹی اہلکار کو شبہ ہوا۔
گرفتار شخص کی شناخت چمن مہیشوری کی حیثیت سے ہوئی ہے اور پوچھ گچھ کے وقت اس نے بتایا کہ رقم روہت جالان نامی شخص کا ہے ۔وہ رقم کو مغربی بنگال کے درگاپور لے جارہا تھا جہاں وہ یہ رقم مونو داس کے حوالے کرتا۔مہشور کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور انکم ٹیکس کو ضبط کی گئی رقم کی اطلاع فراہم کردی گئی ہے۔ مزید انکوائری کی جارہی ہے۔