اتر پردیش کے ضلع امروہہ میں شہری بلدیات کی صدر اور ان کے اہل خانہ کو 14 دن کے لیے گھر میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
امروہہ شہری بلدیات کی چیئرمین گھر میں کورینٹائن محکمہ صحت نے یہ اقدام اس وقت اٹھایا ہے جب نگر پالیکا پریشد کی چیئرپرسن کی بہو دہلی سے واپس اپنے گھر بریلی پہنچی۔
اترپردیش کے امروہہ ضلع کی امروہہ نگر پالیکا پریشد کی چیئرپرسن کو ان کے اہل خانہ سمیت گھر میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
واضح ہو کہ چیئرپرسن کی بہو دہلی سے واپس آئی اور انہوں نے خود اس کی اطلاع محکمہ صحت اور انتظامیہ کو دی۔ جس کے بعد محکمہ صحت نے انہیں 14 دن کے لئے قرنطینہ میں رکھا ہے۔
امروہا نگر پالیکا پریشد کی صدر ششی جین امروہا نگر پالیکا پریشد کی صدر ششی جین نے کہا کہ جب ان کی بہو دہلی سے واپس آئی تو انہوں نے ایک ذمہ دار شہری کا کردار ادا کردار ادا کرتے ہوئے اس کی اطلاع محکمہ صحت اور ضلع انتظامیہ کو دی۔ جس کے بعد محکمہ صحت کی ٹیم ہمارے گھر پہنچی اور ہم لوگوں کی جانچ کے بعد احتیاط کے طور پر ہمیں 14 دن کے لئے گھر پر ہی قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔امروہہ میونسپل کونسل کی صدر نے کہا کہ انہوں نے ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیا ہے اور دوسرے لوگوں کو بھی ایسا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمیں ضلع انتطامیہ کی مدد کرنی چاہئے اور اس طرح کی جانکاری بلکل بھی نہیں چھپانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے اور ہم لوگ کورئنٹائن میں ہیں اس لئے کسی سے ملنے کی ضرورت بھی نہیں ہے۔