ETV Bharat / city

بارہ بنکی: قرنطینہ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج - شخص گاؤں میں ادھرادھر گھومتا پھرتا رہا

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں ایک شخص پر قرنطینہ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ شخص 16 مئی کو حیدر آباد سے واپس لوٹا تھا اور اسے گھر میں قرنطینہ کیا گیا تھا لیکن یہ شخص اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گاؤں میں گھوم رہا تھا۔

قرنطینہ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج
قرنطینہ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج
author img

By

Published : May 17, 2020, 4:12 PM IST

معاملہ بڈوپور تھانہ حلقے کے قاضی بیہٹا گاؤں کا ہے۔ یہاں 16 مئی کو ایک شخص ٹرک اور دیگر سواریوں سے حیدرآباد سے آیا ہے۔

گاؤں کے پردھان اور کوٹے دار نے اس سے قوانین کا حوالہ دیتے ہوئے گھر میں ہی رہنے کو کہا گیا تھا۔ اس کے باوجود وہ شخص گاؤں میں ادھر ادھر گھومتا پھرتا رہا۔ اس پر گاؤں کے پردھان نے اس کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ اس معاملے میں متعلقہ دفعات میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔ اس درمیان کئی مزدور اپنے گاؤں پہنچ رہے ہیں۔ گاؤں میں انہیں 14 روز کے لیے قرنطینہ کیا جا رہا ہے۔ اس کے بعد انہیں گاؤں میں جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

خیال رہے اتر پردیش میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعدا 4287 ہو گئی ہے، جبکہ اس سے مرنے والوں کی تعداد 104 ہو گئی ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس سے 90 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں، جبکہ بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2872 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے تقریبا 34109 افراد ٹھیک ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 46 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں تین لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے 16 لاکھ سے زائد افراد ٹھیک ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.