ETV Bharat / city

نوئیڈا: منشیات فروشی کے خلاف پولیس کی کارروائی - illicit drug trade in noida

گوتم بدھ نگر میں غیر قانونی شراب کے خلاف جاری مہم کے تحت پولیس انتظامیہ نے مختلف مقامات پر چھاپے ماری کی۔ وہیں، اس مہم کے حوالے سے عام لوگوں نے پولیس کی اس کارروائی کو بے جا قرار دیا۔

غیر قانونی نشہ کاروبار کے خلاف پولیس کی کارروائی

author img

By

Published : Jul 9, 2021, 7:19 PM IST

اترپردیش حکومت کی ہدایت کے بعد پورے ریاست میں 13 جولائی تک خصوصی انفورسمنٹ مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس کے تحت گوتم بودھ نگر پولیس کمشنر آلوک سنگھ اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی کے حکم پر ایکسائز اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے ضلع میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے اور ہر مشکوک علاقے کی تلاشی لی گئی۔

اس مہم کے تحت ضلع کے واجد پور ، چھجارسی ، تلپٹہ ، ربو پورہ ، دنکور ، مورنا ، گجھوڑ ، سیکٹر -22 کے ساتھ دادری میں مشکوک مقامات اور غیر قانونی شراب فروخت کرنے والے ٹھیکوں پر چھاپے مارے گئے۔

ایسٹرن پیریفرل ایکسپریس وے کے بیل اکبر پور کٹ پر مشکوک گاڑیوں کی تلاشی لی گئی۔ چھاپے اور گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران کوئی بھی غیر قانونی شراب یا کسی بھی طرح کا نشہ آور مادہ نہیں ملا۔

مزید پڑھیں:یورو کپ: ٹیم کی جیت کا جشن منانا پڑا مہنگا، 20 گرفتار

عہدیداروں نے بتایا کہ گوتم بودھ نگر میں شراب کی غیر قانونی فروخت اور نقل و حمل کے خلاف یہ مہم جاری رہے گی۔

تاہم پولیس کی یہ کارروائی اور طریقہ لوگوں کی ہنسی کا موجب بن رہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ پولیس ایسے معاملے میں کتنی معصوم بن جاتی ہے گھروں اور راستے میں چلتے ہوئے لوگوں کو روک کر شراب ڈھونڈ رہی ہے جبکہ انہیں خوب پتہ ہے کہ ناجائز شراب کہاں فروخت ہوتی ہیں اور کہاں نہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.