ریاست اترپردیش حکومت کے کابینی وزیر انل راج بھر نے ضلع بہرائچ کے ضلعی منصوبہ بندی کمیٹی کے ایک اجلاس میں شرکت کے بعد کہا کہ کچھ ایسے لوگ ہیں جو کہ صوبہ میں امن وامان کو خراب کرنا چاہتے ہیں، وہ نہیں چاہتے کہ ریاست میں امن قائم رہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ریاست میں اعداد و شمار کے مطابق امن و امان ہر ریاست سے بہتر ہے، پہلے بڑے بڑے معاملات کی رپورٹ تک درج نہیں کیے جاتے تھے لیکن بی جے پی حکومت ہر مقتول کے معاملے کی رپورٹ درج کرنے کی سخت ہدایات جاری کی ہے۔
کابینی وزیر انیل راج بھر ضلع کی ترقی کے لیے 4 ارب 22 کروڑ 66 لاکھ روپیہ کے منصوبوں کی منظوری دی اور افسران کو ہدایت کی کہ حکومت کی نیت کے مطابق تمام افسران ضلع میں کام کریں اور ہمہ جہت ترقی کریں۔
ضلعی منصوبہ بندی کمیٹی کے اجلاس میں رکن اسمبلی شریشور سنگھ، صدر رکن اسمبلی انوپما جیسوال، پیاگپور رکن اسمبلی سبھاش ترپاٹھی سمیت تمام بی جے پی رکن اسمبلی و ممبر موجود تھے۔