ETV Bharat / city

بی ایس پی شہریت بل کی مخالفت کرے گی: مایا وتی

بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے بدھ کے روز کہا کہ ان کی پارٹی راجیہ سبھا میں بھی شہریت ترمیمی بل 2019 کی پرزور مخالفت کرے گی۔

بی ایس پی شہریت بل کی مخالفت کرے گی، مایاوتی کی فائل فوٹو
بی ایس پی شہریت بل کی مخالفت کرے گی، مایاوتی کی فائل فوٹو
author img

By

Published : Dec 11, 2019, 2:36 PM IST

مایاوتی نے ایک ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ ’بی ایس پی کا دوبارہ یہ کہنا ہے کہ شہریت ترمیمی بل پوری طرح سے تقسیم کرنے ولا اور غیر قانونی ہے۔

اس وجہ سے ہی بی ایس پی نے لوک سبھا میں اس کی مخالفت میں ووٹ دیا ہے اور آج راجیہ سبھا میں بھی بی ایس پی کا یہی موقف رہے گا۔

لوک سبھا میں یہ بل پیر کے روز پاس ہوچکا ہے اور راجیہ سبھا میں اس پر بحث جاری ہے۔

Intro:کشن گنج : مرکزی حکومت کی جانب سے متعارف کردہ متنازعہ شہریت ترمیم بل کے خلاف پورے ہندوستان میں احتجاجی مظاہرہ جاری ہے. مسلم اکثریتی ضلع کشن گنج میں بھی اس بل کے خلاف احتجاج مسلسل جاری ہے.
کشن گنج کے رکن اسمبلی قمرالہدا کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں پارٹی کے ضلع صدر اسحاق عالم، شاہد ربانی، واسد عالم، اظہار اصفی وغیرہ خصوصی طور پر شریک ہوے.
اس موقع پر شہر کے گاندھی چوک میں شہریت ترمیمی بل کی کاپی نذر آتش کی گئی. ساتھ ہی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے خلاف نعرے بازی کی گئی.
میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی قمرالہدا نے کہا کہ شہریت ترمیم غیر قانونی ہے. یہ آئین کے خلاف ہے. کسی بھی اعتبار سے یہ بل صحیح نہیں ہے. 1956 میں جو سی اے بی لایا گیا تھا اس میں مسلمان بھی شامل تھے. جبکہ اس بل میں مسلمانوں کو خصوصی طور پر الگ رکھا گیا ہے جس سے حکومت کا منشہ کا پتہ چلتا ہے. قمرالہدا نے کہا کہ موجودہ سرکار مسلسل ملک کے مسلمانوں کے خلاف قانون بنا کر اسے الگ تھلگ کرنے کی کوشش کر رہی ہے.
وہیں اظہار اصفی نے کہا کہ شہریت ترمیمی بل پاس کرکے سرکار آئین کی خلاف ورزی کررہی ہے. جس کے خلاف مجلس اتحاد المسلمین ملک بھر میں احتجاجی مظاہرہ کر رہی ہے.
غور طلب ہیکہ شہریت ترمیمی بل آج راجیہ سبھا میں پیش کیا جائے گا. اس سے قبل شیو سینا نے بل کے خلاف ووٹ کرنے کی بات کہی ہے جبکہ اس نے لوک سبھا میں اس بل کی حمایت کی تھی. ادھر بل کی حمایت کرنے پر جے ڈی یو کے خلاف پورے بہار میں احتجاج جاری ہے.

Body:BITES
1. Visuals
2. Qamrul Huda - MLA Kishanganj
3. Izhar Asfi - MIM Leader Kochadhaman

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.