ETV Bharat / city

'سبرامنیم سوامی غیر ضروری بیانات کے لئے جانے جاتے ہیں' - آرٹیکل 370

جموں و کشمیر کے لئے دفعہ 35 اے اور 370 پر بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی کے ایک ٹویٹ کو بی ایس پی رہنما شاہد علی نے 'بے ہودگی' پر مبنی قرار دیا ہے۔

سبرامنیم سوامی بےہودہ بیانات کے لئے جانے جاتے ہیں: بی ایس پی رہنما
author img

By

Published : Jul 29, 2019, 10:58 PM IST

سبرامنیم سوامی نے ٹویٹ کیا تھا جس میں انہوں نے کشمیری ارکان پارلیمنٹ کو یہ سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ 'آرٹیکل 370 اسی وقت مر گیا تھا جب 5 لاکھ ہندوؤں، سکھوں اور پنڈتوں کو مار کر اور ریپ کر کے بھگا دیا گیا، اب ان دونوں کو ختم کرنا پڑے گا'۔

سبرامنیم سوامی بےہودہ بیانات کے لئے جانے جاتے ہیں: بی ایس پی رہنما

ماہر قانون شاہد علی نے سبرمنیم کے اس ٹویٹ کا جواب دیا اور کہا کہ 'سبرمنیم سوامی اپنے بے ہودہ بیانات کے لئے جانے جاتے رہے ہیں۔ ان کا وقار کتنا ہے اور کیا حیثیت ہے ہم سب جانتے ہیں۔ ہم کشمیری پنڈتوں کے ساتھ ہیں اور ان کو واپس بھیجنے کا پورا پورا حق ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'جہاں تک بات ہے آرٹیکل 370 اور 35 اے کا تو یہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، سبرامنیم سوامی کون ہوتے ہیں اس طرح کا بیان دینے والے، ان پر توہین عدالت کا معامل بھی لگ سکتا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.