لداخ کی گلوان وادی میں چینی افواج کے حملے میں مارے گئے 20جوانوں کی شہادت کی یاد دلاتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے کہا کہ مرکزی حکومت کی اگلی کاروائی کے ضمن میں لوگوں کی رائے الگ ہوسکتی ہے لیکن ملکی مفاد اور سرحدوں کا تحفظ مرکزی حکومت کا فرض ہے۔
محترمہ مایاوتی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا 'ابھی حال ہی میں 15جون کو لداخ میں چینی افواج کے ساتھ ہوئے خونریز جھڑپ کے معاملے میں 20 فوجیوں کی موت سے پورا ملک کافی دکھی، متفکر اور مشتعل ہے۔ اس کی تشخیص کے لیے حکومت اور اپوزیشن دونوں کو پوری پختگی اور اتحاد کے ساتھ کام کرنا چاہیے جو دنیا کو دکھے بھی اور موثر بھی ثابت ہو۔
انہوں نے کہا کہ ایسے مشکل و چیلنج بھرے وقت میں حکومت ہند کی اگلی کاروائی میں لوگوں و ماہرین کی رائے علیحدہ۔علیحدہ ہوسکتی ہے لیکن مستقل طور سے یہ حکومت پر چھوڑ دینا بہتر ہے کہ وہ ملکی مفاد و سرحد وں کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنائے جو کہ ہر حکومت کا فرض بھی ہے۔