ETV Bharat / city

بھارت بند کا اترپردیش میں مخلوط اثر

شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف اترپردیش میں آج 'بھارت بند' کا ملا جلا اثر دکھائی دیا۔

bharat Band mixed influence in Uttar Pradesh
بھارت بند کا اترپردیش میں مخلوط اثر
author img

By

Published : Jan 29, 2020, 7:57 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 10:39 AM IST

ریاستی راجدھانی لکھنؤ کے مسلم اکثریتی علاقوں میں تو دکانیں بند رہیں لیکن اکثر علاقوں میں دکانداروں نے دکانیں کھولیں اور بازار میں چہل پہل دکھائی دی۔

مختلف اضلاع میں کئی اہم بازار بند رہے لیکن کہیں بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

بہوجن مکتی مورچہ کی جانب سے سی اے اے/این آر سی اور ای وی ایم سے الیکشن کے خلاف 'بھارت بند' کااعلان کیا گیا تھا۔

اعلان کے پیش نظر ریاست بھر میں سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔ اکثر علاقوں میں پولیس نے دکانداروں سے دکانیں کھولنے کی اپیل کی اور گشت کر کے بند کے حامیوں کوانتباہ دیا کہ اگر کسی دکاندار کو پریشان کرنے کی کوشش کی گئی تو اسے بخشا نہیں جائےگا۔

باوجوداس کے پوری ریاست کے مسلم اکثریتی علاقوں میں بند کا کافی اثر دکھائی دیا اوردکانداروں نے اپنی دکانیں بند کرکے سی اےاے/این آر سی کےخلاف اپنا احتجاج درج کرایا۔

بلرامپور میں ٹرین روکنے کی کوشش

ضلع بلرامپور کے جھارکھنڈی ریلوے اسٹیشن پر مظاہرین نے ٹرین روکنے کی کوشش۔ یہاں دکانیں اور سبزی منڈی مکمل طور سے بند رہیں۔

آگرہ میں پولیس نے مظاہرین کو جلوس نکالنے سے روکا

آگرہ کے کاس گنج میں دکانیں بند رہیں شہر میں جلوس نکالنے کی بھی کوشش کی گئی لیکن پولیس نے مظاہرین کو جلوس نہیں نکالنے دیا۔ پولیس نے سی اےاے/ این آر سی مخالف نعرے لکھے بینرز وغیرہ مظاہرین سے چھین لیے۔

کاس گنج کے پڑوسی قصبہ گنج ڈنڈوارا میں بھی بدھ کو بازار بند رہے۔ حالانکہ کہیں سے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

ہمیر پور میں بہوجن کرانتی مورچہ کا جلوس

ہمیر پور میں شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں بائیں بازو کی پارٹیوں کی اپیل پر بہوجن کرانتی مورچہ نے شہر میں جلوس نکالا۔ جلوس میں شرکت کرنے والے افراد نے سی اے اے/این آر سی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

سلطان پورمیں پولیس کا مارچ

سلطان پور میں صبح پولیس نے مارچ کیا اور لوگوں سے دکانیں کھولنے کی اپیل کی۔ پولیس نے لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ اگر کوئی پریشان کرتا ہے تو اس کی اطلاع دی جائے۔ قانون کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کو کسی بھی حال میں بخشا نہیں جائےگا۔

بہرائچ اور ایودھیا میں بند کا اثر
بہرائچ میں بسات خانے اور کرانہ کی دکانیں بندرہیں۔ ایودھیا کے شہر رودولی اور بھدرسہ علاقوں میں بند کا اثر دکھائی دیا۔

فرخ آباد اور دیگر اضلاع

فرخ آباد کے کمال گنج قصبے میں دکانداروں نے دکانیں نہیں کھولیں۔ معاملے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ گورکھپور، فیروزآباد، متھرا، مین پوری، ایٹہ وغیرہ اضلاع میں بند کا معمولی اثر دکھائی دیا۔

Intro:Body:

بھارت بند کا یوپی میں ملا جلا اثر

لکھنؤ:29 جنوری(یواین آئی) شہریت(ترمیمی)قانون اور این آر سی کے خلاف بدھ کو ’بھارت بند‘ کا ملا جلا اثر دکھائی دیا۔ ریاستی راجدھانی لکھنؤ کے مسلم اکثریتی علاقوں میں تو دوکانیں بند رہیں لیکن اکثر علاقوں میں دوکانداروں نے دوکانیں کھولیں اور بازار میں چہل پہل دکھائی دی۔مختلف اضلاع میں کئی اہم بازار بند رہے لیکن کہیں بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

بہوجن مکتی مورچہ کی جانب سے سی اے اے/این آر سی اور ای وی ایم سے الیکشن کے خلاف ’بھارت بند‘ کااعلان کیا تھا۔ اعلان کے پیش نظر ریاست میں سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے ۔اکثر علاقوں میں پولیس نے دوکان داروں سے دوکانیں کھولنے کی اپیل کی اور گشت کر کے بند کے حامیوں کوانتباہ دیا کہ اگر کسی دوکان داروں کو پریشان کرنی کی کوشش کی گئی تو اسے بخشا نہیں جائےگا۔

باوجوداس کے پوری ریاست کے مسلم اکثریتی علاقوں میں بند کا کافی اثر دکھائی دیا اوردوکان داروں نے اپنی دوکانیں بندکر کے سی اےاے/این آر سی کےخلاف اپنا احتجاج درج کرایا۔ضلع بلرامپور کے جھارکھنڈی ریلورے اسٹیشن پر مظاہرین نے ٹرین روکنے کی کوشش ۔یہاں دوکانیں اور سبزی منڈی مکمل طور سے بندرہی۔

آگرہ کے کاس گنج میں دوکانیں بند رہیں شہر میں جلوس نکالنے کی بھی کوشش کی گئی لیکن پولیس نے مظاہرین کو جلوس نہیں نکالنے دیا۔پولیس نے سی اےاے/ این آر سی مخالف نعرے لکھے بینرس وغیرہ مظاہرین سے چھین لئے۔ کاس گنج کے پڑوسی قصبہ گنج ڈنڈوارا میں بھی بدھ کو بازار بند رہے۔حالانکہ کہیں سے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

ہمیر پور میں شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں بائیں بازو کی پارٹیوں کی اپیل پر بہوجن کرانتی مورچہ نے شہر میں جلوس نکالا۔جلوس میں شرکت کرنے والے افراد نے سی اے اے/این آر سی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

سلطان پور میں صبح پولیس نے مارچ کیا اور لوگوں سے دوکانیں کھولنے کی اپیل کی۔ پولیس نے لوگوں کو یقین دہانی دلائی کہ اگر کوئی پریشان کرتا ہے تو اسکی اطلاع دی جائے۔قانون کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کو کسی بھی حال میں بخشا نہیں جائےگا۔بہرائچ میں بسات خانے اور کرانہ کی دوکانیں بندرہیں۔ اجودھیا کے شہر رودولی اور بھدرسہ علاقوں میں بند کا اثر دکھائی دیا۔

فرخ آباد کے کمال گنج قصبے میں دوکانداروں نے دوکانیں نہیں کھولیں۔ معاملے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔گورکھپور،فیروزآباد، متھرا ،مین پوری،ایٹہ وغیرہ اضلاع میں بند کا معمولی اثر دکھائی دیا۔

یواین آئی۔ولی

Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 10:39 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.