ETV Bharat / city

سابق رکن پارلیمان نے جے این یو تشدد کی مذمت کی - نقاب پوش حملہ ور اتنی بڑی واردات کو انجام دیکر چلے جاتے ہیں اور دہلی پولیس کوئی ایکشن نہیں لیتی

جے این یو طلبا و اساتذہ پر حملے کے خلاف کانگریس کی سابق رکن پارلیمان بیگم نوربانو نے صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم ضلع انتظامیہ کے ذریعہ ارسال کیا۔ انہوں نے حملے کی پرزور انداز میں مذمت کرتے ہوئے قصورواروں کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

rampur ex mp begum noor banu
رامپور: بیگم نوربانو نے جے این یو تشدد کی مذمت کی
author img

By

Published : Jan 7, 2020, 8:32 AM IST

جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کیمپس میں طلبا و طالبات پر ہوئے حملے کی سابق رکن پارلیمان بیگم نور بانو نے سخت مذمت کی۔
انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'حیرت ہوتی ہے دہلی کی پولیس پر، جس کی موجودگی میں نقاب پوش حملہ آور اتنی بڑی واردات کو انجام دے کر چلے جاتے ہیں اور دہلی پولیس کوئی ایکشن نہیں لیتی۔'

رامپور: بیگم نوربانو نے جے این یو تشدد کی مذمت کی
انہوں نے مرکزی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ حملہ حکومت کی پشت پناہی میں چلنے والی بی جے پی کی طلبا تنظیم اے بی وی پی کے کارکنوں نے انجام دیا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ بیگم نوربانو نے کہا کہ 'ہمارے ملک کے بچے وہاں اعلی تعلیم حاصل کرنے جاتے ہیں اب اگر اس طرح سے خوف کا ماحول پیدا کر دیا جائے گا تو کون ماں باپ اپنے بچوں کو وہاں تعلیم حاصل کرنے بھیجیں گے'۔اس موقع پر ضلع انتظامیہ کو میمورنڈم پیش کیا گیا۔کانگریس کے شہر صدر مامون شاہ خاں نے کہا کہ جو کچھ جے این یو کے طلبہ و طالبات کے ساتھ ہوا ہے اس پورے معاملے میں مرکزی حکومت غیرذمہ دار رہی۔ انہوں نے کہا کہ 'ہم نے صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم دیکر قصورواروں کو سخت سے سخت سزا دینے کی مانگ کی ہے اور ساتھ ہی ملک کے وزیر داخلہ امیت شاہ کی برخواستگی کی بھی مانگ کی۔

Intro:جے این یو طلبہ و اساتذہ پر حملے کے خلاف ریاست اترپردیش کے رامپور سے کانگریس کی سابق رکن پارلیمان بیگم نوربانو نے صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم ضلع انتظامیہ کے ذریعہ ارسال کیا۔ انہوں نے حملے کی پرزور انداز میں مذمت کرتے ہوئے قصورواروں کو سخت سے سخت سزا دینے کی مانگ کی ہے۔

Body:وی او۔۱
جواہر لال نہرو یونیورسٹی کیمپس میں گذشتہ شب طلبہ و طالبات پر ہوئے جان لیوا حملے کے خلاف آج رامپور کی سباق رکن پارلیمان بیگم نوربانو نے سخت الفاظ میں مذمت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حیرت ہوتی ہے دہلی کی پولیس پر کہ پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں نقاب پوش حملہ ور اتنی بڑی واردات کو انجام دیکر چلے جاتے ہیں اور دہلی پولیس کچھ ایکشن نہیں لیتی ہے۔
بائٹ: بیگم نوربانو، سابق رکن پارلیمان
وی او۔۲
انہوں نے مرکزی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ حکومت کی پشت پناہی میں چلنے والی بی جے پی کی طلبہ تنظیم اے بی وی پی کے کارکنوں نے انجام دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ بیگم نوربانو نے کہا کہ ہمارے ملک کے بچے وہاں اعلی تعلیم حاصل کرنے جاتے ہیں اب اگر اس طرح سے خوف کا ماحول پیدا کر دیا جائے گا تو کون ماں باپ اپنے بچوں کو وہاں تعلیم حاصل کرنے بھیجیں گے۔
بائت: بیگم نوربانو، سابق رکن پارلیمان
وی او۔۳
اس موقع پر ضلع انتظامیہ کو میمورنڈم بھی پیش کیا گیا۔
کانگریس کے شہر صدر مامون شاہ خاں نے کہا کہ جو کچھ جے این یو کے طلبہ و طالبات کے ساتھ ہوا ہے اس میں مرکزی حکومت کا کافی غیر ذمہ دارانہ رویہ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم دیکر قصورواروں کو سخت سے سخت سزا دینے کی مانگ کی ہے اور ساتھ ہی ہم ملک کے وزیر داخلہ کی بھی برخواستگی کی مانگ کرتے ہیں۔
بائٹ: مامون شاہ خاں، شہر صدر کانگریس

Conclusion:ای ٹی وی بھارت کے لئے رامپور سے ابوالکلام خان کی رپورٹ

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.