اس تقریب میں کسانوں کو نئی ٹیکنالوجی سے زراعت کرنے کے لیے بیدار کیا گیا اور اس سے متعلق نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔
زراعت ڈائریکٹوریٹ کے احاطے میں ہوئی اس تقریب کا افتتاح رکن پارلیمان اوپیندر راوت نے کیا۔
اوپیندر راوت نے کسانوں سے نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے زراعت کرنے کی اپیل کی۔ اس کے بعد انہوں نے نئی ٹیکنالوجی سے بہتر پیداوار کرنے والے 25 کسانوں کو اعزاز سے سرفراز بھی کیا۔
انہوں نے میلے کی تعریف کی اور کہا کہ اس سے کسان نئی چیزوں کو جانیں گے اور اپنی آمدنی کو بہتر کر سکیں گے۔
میلے کی کسانوں نے بھی خوب تعریف کی۔ انہوں نے یہاں نئے بیج، کھاد اور دواؤں کے بارے میں تفصیل سے معلومات حاصل کی اور ساتھ ہی محکمہ کو ضروری مشورے بھی دیے۔