ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع کے رام سنیہی گھاٹ تحصیل کے احاطے میں واقع مسجد غریب نواز کو مندہم کیے جانے کے معاملے میں اس وقت کے ایس ڈی ایم اور دیگر زمہ داران کے خلاف دائیر کیے گئے توہین عدالت کے معاملے میں سماعت دوشنبے کو ہوگی. الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بینچ میں یہ اپیل دو جون کو دائر کی گئی تھی۔ یہ عرضی سماجی کارکن سید فاروق کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بینچ میں دائر کی گئی اس عرضی کی سماعت کورٹ نمبر 27 میں ہوگی۔ توہین عدالت کا یہ مقدمہ جسٹس عبدالمعین سماعت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بارہ بنکی مسجد انہدامی معاملہ: آئی اے ایس افسر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
واضح ہو کہ رام سنیہی گھاٹ تحصیل کی خواجہ غریب نواز مسجد کو گزشتہ ماہ کی 17 تاریخ کو مسمار کر دیا گیا تھا۔ الزام ہے کہ اس وقت کے ایس ڈی ایم دیویانشو پٹیل اور دیگر افسران نے یہ کارروائی ایک طرفہ طور پر کی تھی۔ جبکہ الہ آباد ہائی کورٹ نے کووڈ-19 کے باعثِ واضح طور پر یہ حکم جاری کر رکھا تھا کہ 31 مئی تک کسی بھی قسم کے قبضے اور مسمار کاروائی نہ کی جائے اسی بنیاد پر یہ اپیل دائیر کی گئی ہے۔