در اصل وزارت داخلہ کی جانب سے 20 اپریل سے کچھ چنندہ سیکٹرز میں کام کرنے کے لیے رعایت دی گئی ہے جس کے بعد مقامی باشندے ایسے سڑکوں گھومتے ہوئے نظر آئے جیسا کہ لاک ڈاؤن کو منسوخ کردیا گیا ہو۔ سڑکوں پر بلاوجہ گاڑیوں کی آمد رفت کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کرانے کے لیے سڑکوں پر اترے۔
اس موقعے پر بارہ بنکی ڈی ایم اور ایس پی سڑکوں پر چیکنگ کرتے ہوئے نظر آئے۔ اس دوران شہر کے تمام اہم چوراہوں پر دونوں افسران کافی دیر تک آمد و رفت کرنےوالی گاڑیوں اور لوگوں سے وجہ بھی معلوم کرتے ہوئے دیکھے گئے۔