ETV Bharat / city

اعظم خان کی طبیعت بہتر - azam khan news

کورونا وائرس سے متاثرہ سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما اعظم خان کی طبیعت مسلسل بہتر ہو رہی ہے۔ گزشتہ روز ان کی کورونا رپورٹ بھی منفی آئی تھی، اور ان کے بیٹے محمد عبداللہ خان کی طبیعت مستحکم ہے۔

اعظم خان کی طبیعت بہتر
اعظم خان کی طبیعت بہتر
author img

By

Published : Jun 1, 2021, 9:10 PM IST

سماج وادی پارٹی کے سینیئر رہنما و رکن پارلیمان اعظم خان کو سیتاپور جیل میں طبیعت خراب ہونے پر لکھنؤ کے میدانتا ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔

اعظم خان کی طبیعت بہتر
اعظم خان کی طبیعت بہتر

جہاں ان کی حالت پہلے سے بہتر ہو رہی ہے۔ اب انہیں آئی سی یو سے جنرل وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ میدانتا ہسپتال کے ڈائریکٹر راکیش کپور نے ہیلتھ بلیٹن جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ "سی ٹی اسکین کے بعد اعظم خان کے پھیپھڑوں میں پوسٹ فائبروسز، کیویٹی اور سینے میں انفیکشن پایا گیا تھا۔ جس کے بعد انہیں 3-4 لیٹر آکسیجن سپورٹ پر رکھا گیا تھا۔ اعظم خان کی کورونا رپورٹ مثبت تھی۔ جس کی وجہ سے ان کی حالت مزید خراب ہو گئی تھی لیکن اب ان کی کورونا رپورٹ نیگیٹیو ہے۔ ڈاکٹر کے مطابق ان کی طبیعت کنٹرول میں ہے۔

میدانتا ہسپتال لکھنؤ کی کریٹیکل کئیر ٹیم کے ڈاکٹروں کی نگرانی میں علاج چل رہا ہے۔اعظم خان کی طبیعت میں اچھا سدھار دیکھنے کو مل رہا ہے۔اب انہیں آئی سی یو سے جنرل وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا ہے جبکہ محمد عبداللہ خان کی طبیعت مستحکم بنی ہوئی اور وہ بھی کورونا منفی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.