بھارت کے سابق وزیراعظم بھارت رتن آنجہانی اٹل بہاری واجپائی کی 96 ویں سالگرہ پر بارہ بنکی میں مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر بی جے پی کی اقلیتی سیل کی جانب سے خون کا عطیہ کیا گیا تو وہیں زیدپور میں اے بی وی پی کی جانب سے سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔
بارہ بنکی میں اٹل بہاری واجپائی کی سالگرہ پر بی جے پی اقلیتی سیل کی جانب سے ہر برس خون کا عطیہ اور شجرکاری کی جاتی ہے۔ اس برس بھی اقلیتی سیل کے ریاستی رکن راجا قاسم کی قیادت میں اقلیتی سیل کے کارکنان نے ضلع ہسپتال کے بلڈ بینک میں خون کا عطیہ دیا۔اس دوران کارکنان نے اٹل بہاری زندہ باد کے نعرے بلند کئے۔
مزید پڑھیں: معذور طلباء اسکالرشپ سے محروم
دوسری جانب زیدپور میں اے بی وی پی کی جانب سے اٹل بہاری واجپائی کی یوم پیدائش پر سیمنار کا انعقاد کرکے ان کی شخصیت اور کاموں پر روشنی ڈالی گئی۔