ریاست اُتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے قصبہ بڈھانہ میں جمعیت علماء ہند کی شاخ بڈھانہ کی مجلس عاملہ کا خصوصی جلوس حافظ شیردین کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا ۔
جمعیت علماء ہند بڈھانہ کے صدر حافظ شیردین کی صدارت میں یہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس میں مختلف تجاویز پر بحث کی گئی اور مہر لگائی گئی۔ ملک بھر میں چل رہے جمعیت علماء ہند کی رکنیت مہم پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے حافظ شیردین نے کہا کہ قصبے میں زیادہ سے زیادہ ممبر بنائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء ہند ایک تاریخی تنظیم ہے، جو ملک کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔
اجلاس میں آصف قریشی جو پہلے جمعیت علماء شہر صدر تھے، ان کو جنرل سیکرٹری کی حیثیت سے منتخب کیا گیا۔اس کے علاوہ اجلاس میں شہر کے مختلف مقامات پر جمعیت علماء ہند کے ممبر شپ کیمپ لگانے کی تجویز منظور کی گئی۔
مزید پڑھیں:دو الگ ویکسین لینے والوں پر آئی سی ایم آر کا مطالعہ
واضح رہے کہ آصف قریشی ماضی میں بھی قصبہ بڈھانہ یونٹ کے سٹی صدر رہے ہیں۔مزید معلومات دیتے ہوئے آصف قریشی نے اپنے پریس بیان میں کہا کہ ہم بچپن سے جمعیت علماء کے خادم ہیں اور یہ خادموں کی جماعت ہے۔ اس کے لیے کام کرنے میں فخر محسوس ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء ہند میں لوگوں کو ممبر بنانے کا کام کیا جارہا ہے۔ ہم لوگوں کی پوری کوشش ہے کہ جو بھی جمعیت علماء کے مقاصد سے اتفاق کرے گا اسے رکنیت دی جائے گی۔