لکھنؤ: یوپی اے ٹی ایس نے صلاح الدین نامی شخص کو گجرات کے بڑودہ سے گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق صلاح الدین نے ڈاکٹر عمر گوتم کو حوالہ کی رقم بھیجی تھی۔ صلاح الدین تین دن کی ٹرانزٹ ریمانڈ پر لکھنؤ لایا جارہا ہے۔
وہیں عدالت نے عمر گوتم اور مولانا جہانگیر قاسمی کی پولیس تحویل میں تین دن کی توسیع کردی ہے۔ ان کی ریمانڈ میں توسیع کے لئے یوپی اے ٹی ایس نے عدالت میں درخواست دی تھی، جسے عدالت نے بدھ کے روز قبول کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں:Darbhanga Blast: این آئی اے نے دربھنگہ پارسل دھماکہ کیس میں دو ملزمین کو گرفتار کیا
قابل ذکر ہے کہ تبدیلیٔ مذہب معاملے میں اب تک عمر گوتم، مولانا جہانگیر قاسمی، عرفان شیخ، منو یادو عرف عبد المنان، راہول بھولا اور اب صلاح الدین کو گرفتار کیا گیا ہے۔
عرفان شیخ، منو یادو عرف عبد المنان، راہول بھولا کو ریمانڈ پر لینے کے لئے جمعرات کو عدالت میں سماعت ہوگی۔ صلاح الدین اور عمر گوتم کے مابین مالی تعاون کا معاملہ سامنے آنے کے بعد انہیں لکھنؤ لایا جائے گا اور پوچھ گچھ کی جائے گی۔