ETV Bharat / city

Hazrat Ali's Birthday Celebration: حضرت علی کی یوم پیدائش پرجشن کا اہتمام

حضرت علی کو پیغمبرِ اسلام نے اپنا دنیا و آخرت میں غدیرِ خُم کے میدان میں ہزاروں مسلمانوں کے مجمع میں حضرت علی کو اپنے ہاتھوں پر بلند کرکے یہ اعلان فرمایا کہ جس کا میں مولا علی (مدد گار سرپرست) ہوں اس کے یہ علی بھی مولا ہیں 25 برس تک رسولِ اکرم کے بعد حضرت علی علیہ السلام نے خانہ نشینی میں بسر کی 35ھ میں مسلمانوں نے خلافتِ اسلامی کا منصب حضرت علی علیہ السلام کے سامنے پیش کیا۔Hazrat Ali's Birthday Celebration

author img

By

Published : Feb 21, 2022, 3:43 PM IST

حضرت علی کی یوم پیدائش پرجشن کا اہتمام
حضرت علی کی یوم پیدائش پرجشن کا اہتمام

ریاستِ اترپردیش کے ضلع سنبھل کے قصبہ سرسی سادات میں ایک شام (مولائے متقیان) کے نام سے مولائے کائنات حیدرِ کرار حضرتِ علی ابن ابو طالب علیہ السلام کی یومِ ولادت کے موقع پر عزاخانہٕ امام رضا علیہ السلام میں ادارہٕ نوجوانان کی جانب سے ایک بہت بڑے جشن کا اہتمامHazrat Ali's Birthday Celebration: کیا گیا۔ جس میں مقامی علماء اور شعراء زینتِ مسند ہوئے اور اپنے مخصوص انداز میں ممدوح کی بارگاہ میں اشعار پیش کئے۔

حضرت علی علیہ السلام شہرِ مکّہ کے خانہٕ کعبہ میں ظہور پذیر ہوئے آپ کے والد کا نام ابو طالب علیہ السلام اور آپ کی والدہ کا نام فاطمہ بنتِ اسد سلام اللہ علیہا ہے آپ کا ظہور خانہٕ کعبہ کے اندر 13 رجب بروزِ جمعہ 30 عام الفیل کو ہوا حضرت علی پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چچا زاد بھائی اور رسولِ اکرم کی پیاری دختر حضرتِ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے شوہر اور حَسنؑ و حُسینؑ علیہ السلام کے والد ہیں۔

حضرت علی کو پیغمبرِ اسلام نے اپنا دنیا و آخرت میں غدیرِ خُم کے میدان میں ہزاروں مسلمانوں کے مجمع میں حضرت علی کو اپنے ہاتھوں پر بلند کرکے یہ اعلان فرمایا کہ جس کا میں مولا علی (مدد گار سرپرست) ہوں اس کے یہ علی بھی مولا ہیں 25 برس تک رسولِ اکرم کے بعد حضرت علی علیہ السلام نے خانہ نشینی میں بسر کی 35ھ میں مسلمانوں نے خلافتِ اسلامی کا منصب حضرت علی علیہ السلام کے سامنے پیش کیا ۔

آپ نے پہلے انکار کیا لیکن جب مسلمانوں کا اصرار بہت بڑھ گیا تو آپ نے اس شرط سے منظور کیا کہ میں بالکل قرآن اور سنتِ پیغمبر کے مطابق حکومت کروں گا اور کسی رو رعایت سے کام نہ لوں گا مسلمانوں نے اس بات کو منظور کیا اور آپ نے خلافت کی ذمہ داری کو قبول کیا مگر زمانہ آپ کی خالِص مذہبی حکومت کو برداشت نہ کر سکا۔

مقامی شعراء کے اشعار

میرے ہونٹوں پہ جو نادِ علی ہے
مصیبت خود مصیبت میں پڑی ہے
مسؔلم سرسوی

جس خاک پہ گر جائے محمد کا پسینہ
اس خاک کے ذرّات معطّر ہی رہیں گے
سبؔحان سرسوی

وہ علی تھے جو ہوئے کعبہ کے اندر پیدا
اب تو مسجد میں بھی پیدا نہیں ہوگا کوئی

شوبؔی سرسوی

پوچھتے کیا ہو مجھ سے کیا ہے غَدیر
حق و باطل کا فیصلہ ہے غَدیر
معصؔوم سرسوی

اس جشن کا آغاز عالی جناب مولانا شوذب سرسوی نے اپنی تلاوتِ حدیثِ کساء سے کیا نعتِ سرورِ کونین حُسین سلمہٗ نے پڑھی اس کے بعد شعراء نے اپنے اپنے کلام پیش کیے۔ اور علمائے سرسی نے حضرتِ علی کی طرزِ زندگی پر تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی۔ آخر میں اس خوشی کے موقع پر آتش بازی اور کیک کاٹ کر نعرہٕ حیدری کے ساتھ مولا علی کو یاد کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.