ETV Bharat / city

آل انڈیا ٹیچرز ایسوسی ایشن مدارس عربیہ کا حکومت سے مطالبہ

author img

By

Published : May 2, 2021, 4:13 PM IST

اترپردیش پنچایتی انتخابات کے دوران اپنی ڈیوٹی انجام دینے والے سیکڑوں پرائمری ٹیچرز کورونا وائرس سے متاثر ہیں، وہیں کئی ٹیچرز کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

آل انڈیا ٹیچرس ایسوسی ایشن مدارس عربیہ کا حکومت سے مطالبہ

اترپردیش کے ضلع بنارس و اطراف میں واقع مدارس کے اساتذہ کو ضلع انتظامیہ کے ذریعے دو بار ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا۔ رمضان میں روزہ رکھنے کے باوجود مدارس کے اساتذہ نے بحسن و خوبی اپنی ڈیوٹی انجام دیں لیکن اب تیسری بار بھی ان کی ڈیوٹی ووٹ شماری میں لگائی گئی ہے جس سے نہ صرف مدارس کے اساتذہ پریشان ہیں بلکہ آل انڈیا ٹیچرز ایسوسی ایشن مدارس عربیہ نے مطالبہ کیا ہے کہ مدارس کے اساتذہ کی ڈیوٹی رمضان میں نہ لگائی جائے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے آل انڈیا ٹیچرز ایسوسی ایشن مدارس عربیہ کے جنرل سیکرٹری وحید اللہ خان سعیدی نے کہا کہ 'مدارس کے اساتذہ نے پنچایتی انتخابات میں دو مرتبہ ڈیوٹی دی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'اگر حکومت اس مہلک وبا میں مدارس کے اساتذہ کے حقوق پر آواز بلند کرنے والی تنظیم کی بات کو تسلیم نہیں کرتی ہے تو ہمارا یہی مطالبہ ہے کہ اگر ڈیوٹی کے بعد اگر کسی بھی ٹیچرز کو کورونا وائرس ہوتا ہے تو حکومت ان کی ذمہ دار ہوگی'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'ہمارا یہ بھی مطالبہ ہے کہ حکومت ان کو پوری تنخواہ ادا کرے اور ان کے اہل خانہ میں سے کسی کو سرکاری ملازمت دے اور ان کا بیمہ بھی کرائے۔'

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.