وجئے رتھ یاترا کے دوران ملنی اسمبلی حلقے کے بابو پور میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش نے بدھ کو کہا کہ بی جے پی حکومت کا ہر ایک وعدہ اور دعوی جھوٹا ہے۔ ترقی کا اشتہارات جھوٹے ہیں۔ بی جے پی ریاست کی عوام کو ذات۔مذہب میں الجھا کر رکھنا چاہتی ہے اور جب انتخابات آتے ہیں تو وہ خاص مذہب کا چشمہ لگا لیتی ہے۔ لیکن انہیں پتہ ہونا چاہئے کہ آج کسان، نوجوان ان کے بہکاوے میں آنے والے نہیں ہیں کیونکہ وہ تبدیلی کا خواہاں ہے۔
اکھلیش نے پارٹی کی لال رنگ کا ایک بار پھر ذکر Akhilesh Once Again Mentioned the Red Color of the Party کرتے ہوئے کہا’بی جے پی کے لوگوں کو لال رنگ سے چڑھ ہے۔ انہیں یہ رنگ چبھنے لگا ہے۔ انہیں پتہ ہے کہ لال رنگ انقلاب کا مظہر ہے۔ ڈاکٹر رام منوہر لوہیا بھی لال ٹوپی لگاتے تھے تو ہم نے بھی لال ٹوپی لگائی ہے‘۔
یہ بھی پڑھیں:
مظفرنگر: اکھلیش یادو کا یوگی حکومت پر نشانہ
انہوں نے کہا کہ آج اترپردیش کا کسان، نوجوان سمیت سبھی لوگ بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں سے پریشان Troubled by Wrong Policies of BJP Government ہیں اور بے حال ہیں۔ کسانوں کے لئے نہ تو کھاد دستیاب ہے نہ نوجوانوں کے ہاتھوں میں نوکری ہے۔انہوں نے کہا کہ یوگی حکومت کویہ صاف کرنا چاہئے کہ اس نے ابھی تک جونپور کے مافیاؤں کی فہرست کیوں نہیں جاری کی ہے۔
یو این آئی