ETV Bharat / city

'سائیکل سے ویکسین کی منتقلی، حکومت کی تیاریاں بے نقاب'

author img

By

Published : Jan 6, 2021, 8:56 PM IST

ایک طبی اہلکار کے ذریعہ سائیکل سے کورونا ویکسین لے جانے کے معاملے کے انکشاف کے ایک دن بعد سماج وای پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بی جے پی حکومت پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔

'سائیکل سے ویکسین کی منتقلی، حکومت کی تیاریاں بے نقاب'
'سائیکل سے ویکسین کی منتقلی، حکومت کی تیاریاں بے نقاب'

اترپردیش میں ویکسینیشن کی تیاریوں کے پیش نظر چلائی گئی 'ڈرائی رن' مہم کے دوران ایک طبی اہلکار کے ذریعہ سائیکل سے کورونا ویکسین لے جانے کے معاملے کے انکشاف کے ایک دن بعد سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بی جے پی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ' ویکسینیشن کے لئے'ٹیکہ کاری کی مشق مہم' نے بی جے پی حکومت کی تیاریوں کو بے نقاب کردیا ہے۔'

اس پورے معاملے میں سابق وزیر اعلی نے ٹویٹر کا سہارا لیتے ہوئے اپنے اکاونٹ پر لکھا 'کورونا کا ٹیکہ لگانے کے لئے'مشقی مہم' میں بی جے پی حکومت کے سرکاری انتظام کی اصلی سچائی سامنے آگئی ہے۔'

انہوں نے لکھا کہ 'ویکسین کو لگانے سے پہلے اسے خراب ہونے سے بچانے کے لئے ٹھنڈے باکس میں جلد از جلد ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے لئے حکومت ایسی لاپروائی کا مظاہرہ نہ کرے'۔

ملحوظ رہے کہ منگل کو 'ڈرائی رن' مہم کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقے وارانسی میں ایک منفرد واقعہ پیش آیا تھا جہاں پر کورونا ویکسین کو سائیکل کے ذریعہ ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جا رہا تھا۔ یہ واقعہ وارانسی کے چوکا گھاٹ علاقے میں واقع خاتون اسپتال میں پیش آیا تھا جہاں ایک ملازم کورونا ویکسین کو سائیکل کے ذریعہ لے جارہا تھا۔

مزید پڑھیں: لو جہاد قانون پر کانپور کے شہرقاضی کا بیان

ڈرائی مہم کے دوران سکیورٹی کے تو سخت انتظامات تھے لیکن ویکسین کی ٹرانسپورٹیشن کے انتظامات نے وارانسی ضلع انتظامیہ کی تیاریوں پر سوالیہ نشان کھڑا کردیے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.