ETV Bharat / city

پی پی ای بدعنوانی میں یوگی حکومت بے نقاب: للو - کورونا سے نپٹنے کے لیے خریدے گئے پی پی ای کٹ

کانگریس کے صدر اجے کمار للو نے کہا کہ بدعنوانی پر بار بار زیر ٹالیرنس کا جھوٹا وعدہ کرنے والی یوگی حکومت نے عالمی وبا کورونا سے نپٹنے کے لیے پی پی ای کٹ باہر سے منگایا تھا جس میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی ہوئی ہے۔

congress state president ajay lallu slams yogi govt on ppe kits scam

author img

By

Published : Nov 23, 2020, 8:53 PM IST

لکھنؤ: اترپردیش کانگریس کے صدر اجے کمار للو نے پیر کو یہاں بتایا کہ کورونا سے نپٹنے کے لیے خریدے گئے پی پی ای کٹ میں کیے گئے کروڑوں روپے کی بدعنوانی کے ملزم افسران کی ایس آئی ٹی جانچ رپورٹ کے بعد بدعنوانی پر زیرو ٹالیرنس کا دعوی کرنے والی یوگی حکومت کی قلعی ایک بار پھر ریاستی عوام کے سامنے کھل کر آگئی ہے۔

مسٹر للو نے کہا کہ بدعنوانی پر بار بار زیر ٹالیرنس کا جھوٹا وعدہ کرنے والی یوگی حکومت نے عالمی وبا کورونا سے نپٹنے کے لیے پی پی ای کٹ باہر سے منگایا تھا۔ اس میں بڑے پیمارنے پر بدعنوانی کے معاملے سامنے آئے تھے۔ کانگریس نے جب اس پر ایوان سے سڑک تک زور وشور سے آواز بلند کی اور اسمبلی میں سوال اٹھایا تو دباؤ میں آئی یوگی حکومت نے اس وقت بدعنوانی پر زیرو ٹالیرنس کی پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے ایوان کو یہ بھروسہ دیا تھا کہ بدعموانی کے ملزم دس ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو ان کے عہدوں سے ہٹایا جارہا ہے۔ اس معاملے میں ایس آئی ٹی جانچ کرانے کا بھی تیقن دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اب جو حقائق سامنے آرہے ہیں اس کے مطابق بدعنوانی کے سبھی ملزمین کو ایک ایک کر کے تعینات کیا جاچکا ہے۔

جبکہ ابھی تک حکومت نے ایس آئی ٹی جانچ رپورٹ کو عوامی ڈومین میں نہیں رکھا ہے۔ بغیر عوامی سطح پر رپورٹ کو رکھے کاروائی کا اعلان کئے بغیر ملزم افسران کو نئے سرے سے تعیناتی اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت کا بدعنوانوں کو پورا تحفظ حاصل ہے۔ اور حکومت اس بدعنوانی میں پوری طریقے سے ملوث ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.