سماجوادی پارٹی کے سینیئر رہنما اعظم خان کے فرزند عبداللہ اعظم ریاست اترپردیش کے رامپور میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پہلا ورچوئل خطاب Abdullah Azam 1st virtual address after released کیا۔
اس دوران عبداللہ اپنے والد محترم کی طبیعت کا ذکر کرتے ہوئے جذباتی Abdullah Azam Get Emotional ہوگئے۔ عبداللہ اعظم تین روز قبل سیتاپور جیل سے رہا ہوئے ہیں۔
جیل سے رہا ہونے کے بعد عبداللہ اعظم اب انتخابی سرگرمیوں میں مصروف ہوگئے ہیں کیونکہ وہ دوبارہ سوار ٹانڈہ اسمبلی نششت سے سماج وادی پارٹی کے امیدوار بھی ہیں۔
کووڈ کی وجہ سے انتخابی مہم کے لیے آؤٹ ڈور جلسوں اور جلوسوں پر پابندی عائد ہے، اس لیے عبداللہ اعظم نے ورچوئل خطاب عام کا پروگرام منعقد کرکے اپنے پہلے انتخابی جلسے سے خطاب کیا۔
اس دوران انہوں نے اپنے دو سالہ قید و بند کی صعوبتوں کی داستان سنائی۔ وہیں انہوں نے اپنے والد محترم محمد اعظم خان کی طبیعت اور حکومت کی سختیوں کا بھی ذکر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: Abdullah Azam Released From Jail: عبداللہ اعظم نے جیل سے رہا ہونے کے بعد کیا کہا؟
اعظم خاں کی طبیعت کا ذکر کرتے ہوئے ہوئے عبداللہ اعظم کافی جذباتی ہوگئے اور وہ اپنے آنسوؤں کو نہیں روک سکے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ہفتہ میں ایک دن صرف دس منٹ کے لیے ہی میرے والدین سے ملنے دیا جاتا تھا۔
عبداللہ اعظم نے کہا کہ اعظم خاں صرف ایک انسان ہی نہیں ہیں بلکہ وہ میرے اور آپ سب کے غرور بھی ہیں۔
واضح رہے کہ سابق رکن اسمبلی عبداللہ اعظم جہاں ایک طرف اپنے اسمبلی حلقہ میں اپنے لیے عوام سے ووٹ کی اپیل کریں گے، وہیں شہر اسمبلی کے لیے سیتاپور جیل میں قید امیدوار اعظم خاں کے لیے بھی تشہیری مہم چلاکر لوگوں سے اعظم خاں کے حق میں ووٹ کرنے کی اپیل کریں گے۔