ETV Bharat / city

جہیز کی خاطر خاتون کا قتل، شوہر گرفتار

ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ تھانہ رام گاؤں کے تحت 'موافق پور' کے مہاراج دین نے اپنی بیٹی انجو کی شادی تین برس قبل متھلیش ابن ننکو ساکن آڑھی پور کے ساتھ کیا تھا۔جسے پانچ ماہ قبل رخصت کیا تھا گذشتہ رات خبر ملی کہ اس کی طبیعت خراب ہے جس کے بعد اس کی موت ہو گئی۔

جہیز کی خاطر خاتون کا قتل، شوہر گرفتار
جہیز کی خاطر خاتون کا قتل، شوہر گرفتار
author img

By

Published : Apr 16, 2020, 1:47 PM IST

مقتول انجو کے بھائی شیو کمار یادو نے بتایا کہ' کل رات تقریباً نو بجے انجو سے فون پر بات کیا اور وہ بلکل ٹھیک تھی۔ اس نے خاندان کے افراد سے بھی بات کی تھی اور پھر اسی رات فون سے خبر ملی کہ اسکی طبیعت خراب ہے۔

جہیز کی خاطر خاتون کا قتل، شوہر گرفتار

جس کے بعد گھر سے والد سمیت اور بھی لوگ انجو کے گھر پہنچے تو دیکھا کہ وہ مر چکی تھی، شیو کمار نے کہا کہ 'مجھے پورا یقین ہے کہ میری بہن کا اس کے شوہر و سسرال والوں نے جہیز کے خاطر گلا دبا کر قتل کیاہے، کیونکہ جب سے انجو رخصتی کے بعد سسرال آئی تھی تبھی سے اسکے شوہر متھلیش اس پر دباؤ بنا کر گھر والوں سے آئے دن کچھ نا کچھ مطالبہ کر ہی رہا تھا، پہلے اس نےبھینس مانگا، جو دیا گیا، پھر گائے کی مانگ ہوئی وہ بھی دیا گیا۔

لیکن اس بار اس نے موٹر سا ئیکل کا مطالبہ کیا تھا جسے دینا ہماری حیثیت سے باہر تھا کسی طرح سمجھا کر کام چلا رہا تھا لیکن اس نے موٹرسائیکل کے لیے میری معصوم بہن کا قتل کر دیا-

تھانہ رام گاؤں پولیس اہل خانہ کے فون کی اطلاع پر موقع پر پہنچی اور لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کر دیا ہے اور پولیس کپتان بہرائچ ڈاکٹر وپن کمار مشرا نے بتایا کہ' اہل خانہ کی تحریر پر مقدمہ درج کر ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.