ETV Bharat / city

ہاتھرس کے بعد بلرامپور میں لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ - ڈگری کالج ضلع

ریاست اترپردیش کے ضلع بلرامپور کی حدود میں واقع تھانہ کوتوالی گیسڑی کے ایک گاؤں میں ایک لڑکی کا اغواء کرنے کے بعد اس کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

rape
rape
author img

By

Published : Oct 1, 2020, 2:04 AM IST

ضلع کے تھانہ کوتوالی تحصیل کی حدود میں واقع ایک گرام سبھا میں ایک 21 سال کی لڑکی کے ساتھ دل دہلانے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔

ضلع میں ایک لڑکی اپنا داخلہ کروانے کے لیے ایک ڈگری کالج میں گئی ہوئی تھی جہاں پر اسے کچھ بدمعاشوں نے پہلے اغواء کیا پھر اس کے ساتھ گینگ ریپ کی واردات کو انجام دیا۔

ہاتھرس کے بعد بلرامپور میں لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ

ہلاک شدہ کی ماں کا الزام ہے کہ لڑکی ایک ڈگری کالج میں داخلہ کرانے گئی تھی۔ تبھی اس کے کچھ ساتھی اسے اپنے ساتھ ہی ای رکشا میں بٹھا کر کہیں بازار میں ہی واقع ایک کمرے میں لے گئے جہاں پر اسے انجیکشن لگا کر بے ہوش کیا گیا پھر باری باری اس کے ساتھ ریپ کیا گیا، انہوں نے نہ صرف اس کی کمر توڑ دی بلکہ دونوں پیر بھی توڑ دیے۔

ماں نے الزام عائد کیا کہ ہماری لڑکی کو ای رکشا پر بٹھاکر ان لوگوں نے ہمارے گھر بھیج دیا، جب وہ گھر پہنچی تو وہ بول تک نہیں پا رہی تھی۔ اس کی زبان سے ایک لفظ بھی نہیں نکل رہا تھا۔ کسی طرح اس نے مجھ سے روتے روتے کہا کہ ممی مجھے بچا لیجئے، میں مرنا نہیں چاہتی ہوں۔

اس دوران لڑکی کی حالت بہت زیادہ نازک تھی۔ لڑکی کے اندر اور باہر کے حصوں پر کافی چوٹ پہنچائی گئی تھی جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔

ہلاک شدہ کا پوسٹ مارٹم کر دیا گیا ہے اور اس کی لاش کو اس کے گھر بھیجا جا رہا ہے۔

ضلع کے پولیس افسر ابھی اس واقعہ پر کوئی بھی بیان دینے سے بچ رہے ہیں جبکہ پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹروں سے جب بات کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے بھی اس واقعہ پر کچھ بھی بولنے سے انکار کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.