ریاست اترپردیش، ضلع بہرائچ کے تھانہ درگاہ شریف کے تحت واقع ہنومان پوری کالونی میں ایک کورونا پازیٹیو خاتون کی ٹصدیق ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق متأثرہ خاتون نے لاک ڈاؤن کے دوران بغیر اجازت کے ضلع غازیہ آباد تک کا سفر کیا اور اپنے گھر پر پارٹی کا بھی کا اہتمام کیا، جس پارٹی میں تقریباً 15 سے 20 افراد شامل ہوئے تھے۔
انتظامیہ کی جانب سے پارٹی منعقد کرنے کی بھی اجازت نہیں لی گئی تھی جس کی وجہ سے پولیس نے کورونا پازیٹیو خاتون سمیت پارٹی میں شامل دیگر 19 افراد کے خلاف وبائی امراض ایکٹ اور لاک ڈاؤن کے خلاف ورزی کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس کپتان ڈاکٹر وپن کمار مشرا نے بتایا کہ ’شہر کے علاقہ ہنومان پوری کالونی کی رہائشی کورونا پازیٹیو خاتون نے لاک ڈاؤن کے دوران غازیہ آباد تک کا سفر کیا تھا اور پولیس ٹیم کی اجازت کے بغیر گھر پر پارٹی کا اہتمام بھی کیا تھا۔
مذکورہ خاتون کو کورونا مثبت پائے جانے کے بعد پولیس نے وبائی امراض ایکٹ اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر متعلقہ دفعات پر مقدمہ درج کیا ہے۔ اس کے علاوہ لاک ڈاؤن کے دوران پارٹی میں شامل دیگر 19 افراد پر اجتماعی طور پر پارٹی میں شامل ہونے پر بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔