ایس ٹی ایف ذرائع نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ بارہ بنکی سے سال 2012 میں پولیس حراست سےفرار شاطر مجرم و 50 ہزار روپئے کے انعامی بدمعاش دھوم عرف افتخار عرف لڈے کو ایس ٹی ایف کی ٹیم نے بدھ کو گوتم بدھ نگر سے گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار بدمعاش کاس گنج کے بری چیک کادر گنج روڈ، ڈنڈوار کا رہنے والا ہے۔ اس وقت وہ غازی آباد میں جگت بھٹہ کے بھوپ کھیڑی گاؤں میں رہتا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ دنوں سے جرائم پیشہ افراد کے سرگرم ہوکر واردات کو انجام دینے کی اطلاعات موصول ہو رہی تھیں۔ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے گھیرا بندی کر کے بدھ کی رات 50 ہزار روپئے کے انعامی مفرور بدمعاش دھوم عرف افتخار کو گرفتار کیا ہے۔
گوتم بدھ نگر: 50 ہزار روپئے کا انعامی بدمعاش گرفتار - انعامی بدمعاش دھوم عرف افتخار عرف لڈے
اترپردیش پولیس کے اسپیشل ٹاسک فورس(ایس ٹی ایف) ٹیم نے بارہ بنکی میں پولیس حراست سے فرار 50 ہزار روپئے کے انعامی بدمعاش کو گوتم بدھ نگر سے گرفتار کیا ہے۔