ریاست کا یہ پہلا معاملہ ہے جہاں ایک ساتھ اتنی بڑی تعداد میں کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ ان مریضوں میں سے 92 مریض بیرون ریاست سے بارہ بنکی واپس لوٹے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بنی کوڈر بلاک میں 11، بارہ بنکی شہر میں 7، سرولی غوسپور میں 1، دیوا میں 7، فطح پور میں 11، حیدرگڑھ میں 8، ہرکھ میں 5، جاٹا برولی 7، رام نگر 16، سدھور 15، صورت گنج 7، تریویدی گنج میں 1 ایک مریض مثبت پایا گیا ہے۔ یہ تمام مریض بیرون ملک سے واپس لوٹے تھے۔ ان کا سیمپل 15 اور 16 مئی کو جانچ کے لئے بھیجا گیا تھا۔ ان تمام افراد کو گھر میں ہی قرنطینہ کیا گیا تھا۔ اب ان علاقوں میں طے پروٹوکال کے تحت تمام کاروائی مکمل کی جا رہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اتر پردیش میں خبر لکھے جانے تک 4996 کورونا کے مثبت مریض تھے۔ یہاں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 123 ہو چکی ہے۔
بھارت میں کورونا وائرس سے 90 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں، جبکہ بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2872 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے تقریبا 34109 افراد ٹھیک ہو چکے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 46 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں تین لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے 16 لاکھ سے زائد افراد ٹھیک ہو چکے ہیں۔