ریاست اترپردیش کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ریاست کے 67 اضلاع میں اب تک 3059 افراد اس وائرس سے مثبت پائے گئے ہیں جبکہ 61 لوگوں کی کوروناوائرس سے موت واقع ہو چکی ہے۔ وہیں 1130 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پورے ملک کی طرح اتر پردیش میں بھی لاک ڈاؤن نافذ رہا تاہم اس دوران لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے سینکڑوں واقعات رونما ہوئے اور یو پی پولیس کی جانب سے مناسب کارروائی بھی کی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اتر پردیش میں دفعہ 188 کے تحت 11 ہزار سے زائد لوگوں پر مقدمہ درج ہوا ہے جبکہ 16 کروڑ روپے سے زیادہ جرنامہ وصول کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنسے ہزاروں مزدوروں، کاریگروں اور طلباء کو لیکر بیرون ریاستوں اتر پردیش43 ٹرینیں آچکی ہیں، جبکہ مزید 13 ٹرینیں مستقل میں ریاست آ رہی ہیں۔