آگرہ سے 40 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد علاقے کو ریڈ زون نشان زد کر دیا گیا ہے اور سبھی مریضوں کو آگرہ کے ایس این ایم سی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے، وہیں لکھنو کے چاروں مریضوں میں سے تین کو سول لائن اسپتال اور ایک متاثرکو کے جی ایم یومیں داخل کیا گیا ہے۔
موصول اطلاعات کے مطابق آگرہ میں کورونا مثبت مریضوں میں 20 مردجبکہ 16 خواتین شامل ہیں وہیں لکھنو میں پائے گئے کورونا کے مریضوں میں سے ایک خاتون تین مرد ہیں۔
آپ کوبتادیں کہ ریاست بھر میں کورونا مثبت مریضوں کی مجموعی تعداد 523 ہو گئی ہے۔