معاملہ امروہہ میں واقع گجرولا کوتوالی ہلکے کا ہے۔ اطلاعات کے مطابق متاثرہ اپنے چچا کے گھر آئی تھی۔ چچا کے گھر کے پاس کے چار لڑکے متاثرہ کو بہلا پھسلا کر گھر سے باہر ایک سن سان جگہ لے گئے۔ اس کے بعد چاروں لڑکوں نے نابالغ لڑکی کے ساتھ ریپ کی وادات کو انجام دیا۔
لڑکوں نے متاثرہ کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے کسی کو بھی اس واقعے کے بارے میں بتایا تو وہ اسے جان سے مار دیں گے۔ لڑکی نے ڈر کے مارے کسی کو کچھ نہیں بتایا تھا، لیکن متاثرہ کی طبیعت خراب دیکھ کر جب اس کی ماں نے اس پر دباؤ ڈالا تب لڑکی نے واقعے کے بارے میں بتا دیا۔ اس کے بعد متاثرہ کے اہل خانہ نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔
امروہہ کے پولیس کپتان ویپین تنڈا نے بتایا کہ اس معاملے میں رپورٹ درج کر لی گئی ہے۔ معاملے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔