ETV Bharat / city

اترپردیش: پہلے لاک ڈاون کے دوران 44 ہزار سے زائد گرفتاریاں - لاک ڈاون کا پہلا مرحلہ

لاک ڈان کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے اس دوران پولیس نے اہم رول ادا کیا ہے اور لاک ڈان کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بڑی تعداد میں گرفتاریاں کی ہیں۔

اترپردیش: پہلے لاک ڈاون کے دوران 44 ہزار سے زائد گرفتاریاں

author img

By

Published : Apr 16, 2020, 9:40 AM IST

ریاست اترپردیش میں پولیس کی جانب سے 24 مارچ سے 14 اپریل کے درمیان لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر تقریباً 18 ہزار 571 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور 44 ہزار 16 گرفتاریاں ہوئی ہیں۔

ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اعدادوشمار کے مطابق ریاست کے دارالحکومت لکھنو میں کورونا مثبت مریض کی تعداد تقریبا 75 ہے ایسے میں پولیس نے لاک ڈاون پر عمل آوری کو یقینی بنایا ہے، اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں بھی کی ہیں۔

لاک ڈاون کے پہلے مرحلے کے دوران پولیس نے 16 لاکھ 50 ہزار 149 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی جن میں سے 3 لاکھ 85 ہزار 566 گاڑیوں کے چالان کاٹے گئے، جبکہ 22 ہزار 632 گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ان کارروائیوں کے تحت چھ کروڑ 84 لاکھ 20 ہزار 460 روپے جرمانے کی شکل میں وصول کیے گئے۔

اے ڈی جی لاء اینڈ آرڈر پی وی راما شاستری نے بتایا کہ اتر پردیش میں لاک ڈاؤن کے پہلے مرحلے کے دوران سبھی مقدمات اور گرفتاریاں وبائی ایکٹ کے تحت کیے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.