ریاست اتر پردیش کے ضلع بہرائچ میں گیارہ (11) کورونا وائرس متاثرہ افراد کی جانچ رپورٹ منفی آنے پر انہیں سنیچر کو گھر روانہ کیا گیا۔ جہاں اس خوشی میں مریضوں نے رقص کیا وہیں انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کو پھولوں کا گلدشتہ دے کر انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔
بہرائچ کے بلاک چتورہ کے کووڈ 19 اسپتال سے جن11 کورونا وائرس مثبت مریضوں کی رپورٹ منفی ثابت ہونے کے بعد گھر روانہ کیا گیا کی رپورٹ 22 اپریل کو مثبت ثابت ہوئی تھی۔
ان سبھی کو علاج کے لئے چتورہ کے ایل ون اسپتال میں رکھا گیا تھا جہاں ان کی مسلسل تین منفی رپورٹ آنے کے بعد 14 دن قرنطینہ کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔
قرنطینہ کئے گئے مریضوں نے گھر جانے کی خوشی میں رقص کیا، جبکہ اسپتال کے عملے نے ان مریضوں کو پھولوں کے ہار پہنا کر اسپتال سے گھر روانہ کیا۔
ان تمام مریضوں کے صحت مند ہونے سے انتظامیہ میں خوشی کی لہر دیکھنے کو مل رہی ہے۔