ETV Bharat / city

Union Minister of Health inaugurated Health Center at Kupwara: مرکزی وزیر صحت نے کپوارہ میں ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹر افتتاح کیا - Union Health Minister inaugurated Health center in Kupwara

شمالی کشمیر میں ضلع کپوارہ کے بلاک میڈیکل کرالہ پورہ کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ شولورہ میں ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹر کو قائم کیا گیا ہے، جس سے دور دراز علاقے کے لوگوں کو صحت کے حوالہ سے براہ راست فائدہ پہنچ سکے۔ Union Minister of Health inaugurated Health Center at Kupwara

مرکزی وزیر صحت نے کپوارہ کے شولورہ میں ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹر افتتاح کیا
مرکزی وزیر صحت نے کپوارہ کے شولورہ میں ہیلتھ اینڈ ویلنس سنٹر افتتاح کیا
author img

By

Published : Apr 17, 2022, 7:46 PM IST

جموں و کشمیر میں ضلع کپواڑہ کے شولورہ کرالہ پورہ میں آج مرکزی وزیر صحت نے ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹر کا آن لائن افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد، مشن ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ مشن، ضلع ترقیاتی کمشنر امام الدین، چیف میڈیکل افسر کپوارہ ڈاکٹر بشیر احمد تیلی اور بلاک میڈیکل افسر کرالہ پورہ ڈاکٹر میر محمد شفیع بھی موجود تھے۔ تقریب میں سرکردہ شہریو ں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ Union Health Minister Interacts with beneficiaries from J&K

مرکزی وزیر صحت نے کپوارہ کے شولورہ میں ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹر افتتاح کیا

اس موقع پر مرکزی وزیر صحت نے براہ راست علاقہ کے شہریو ں سے بات چیت کی اور ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹر شولورہ میں مریضوں کو حاصل جدید سہولیات سے متعلق جانکاری بھی حاصل کی۔ مرکزی وزیر صحت نے کہا کہ سرکار دور دراز علاقوں میں لوگو ں کو بہتر طبی سہولیات بہم رکھنے کے لئے پرعزم ہے اور مستقبل میں مزید ایسے مراکز قائم کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔

انہو ں نے کہا کہ ایسے مراکز قائم کرنا وزیر اعظم نریندر مودی کا ایک خواب ہے تاکہ لوگو ں کو ان کی دہلیز پر علاج و معالجہ کی سہولیات دستیاب ہوسکے۔ انہو ں نے شہریو ں سے بات چیت کے دوران کہا کہ محکمہ صحت بنیادی ڈھانچہ مشن کا مقصد، شہری و دیہی علاقوں میں خاص طور پر نازک مریضوں کو طبی سہولیات میں صحت عامہ کے بنیادی ڈھانچے کے درمیان خلیج کو پاٹنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد نے کہا کہ کرالہ پورہ جیسے دور دراز علاقہ میں صحت اور تندرستی مرکز قائم کرنا ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اگر ایسے اسپتالو ں میں مریضوں کو کسی بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے تو فوری طور میڈیکل کالج بارہمولہ یا سرینگر کے ڈاکٹرو ں سے رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ایسے مراکز قائم کرنے سے حفظان صحت خدمات فراہم ہونگی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.