جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے کارکنان نے اپنے سینیئر رہنما چودھری رمضان کے کہنے پر شہید قبرستان ہندوارہ پہنچ کر 13 جولائی سنہ 1931 کو شہید ہوئے ملک کے جان بازوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان شہیدوں کے حق میں دعائے مغفرت کی۔
اس موقع پر نیشنل کانفرنس کے سینیئر کارکنان جن میں عبدالکریم وانی، محمد ماگرے، پرویز احمد تانترے، غلام رسول بٹ کے علاوہ دیگر کارکنان اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے قبرستان پہنچ کر دعائے مغفرت کی اور ان شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: Pulwama Encounter: پلوامہ میں تصادم، دو عسکریت پسند ہلاک
اس موقع پر عبدالکریم وانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'ہم 13 جولائی سنہ 1931 سے ہی یوم شہداء مناتے آرہے ہیں اور اس دن کا مقصد ان جاں بازوں کو یاد کرنا ہے جنہوں نے اس وقت اپنی جان کی قربانی دی تھی۔'