ETV Bharat / city

Karen Sector Deprived of Development کیرن کو سول انتظامیہ نے ترقی سے محروم رکھا ہے، لوگوں کا الزام

شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں کیرن کے خوبصورت علاقے کے لوگ جنگ بندی سے راحت کی زندگی گزار رہے ہیں لیکن سول انتظامیہ سے نالاں ہیں۔ Lack of Basic Facilities in Keran

Karen Sector Deprived of Development
کیرن علاقہ ترقی سے محروم
author img

By

Published : Sep 13, 2022, 1:28 PM IST

Updated : Sep 13, 2022, 3:23 PM IST

کپواڑہ: شمسبری پہاڑ کے دامن میں کیرن کے اس دور دراز علاقے کے ساتھ سول انتظامیہ دوری بنا رکھی ہے۔ لوگوں کا الزام ہے کہ اس دلکش علاقے میں سول انتظامیہ کا کوئی نام و نشان نہیں ہے، لوگ بنیادی سہولیات جیسے سڑک، بجلی اور مواصلاتی نظام سے مکمل طور محروم ہیں۔ Karen People Unhappy with Civil Administration

کیرن علاقہ ترقی سے محروم

کیرن ضلع کپواڑہ سے تقریباً 32 کلومیٹر کی دوری پر دریائے کشن گنگا کے کنارے پر پھیلا ہوا ہے جہاں ہند و پاک کی فوجیں باکل آمنے سامنے ہیں۔ کیرن کے گاؤں میں دریائے گنگا کے کنارے جانے والی رابطہ سڑک لوگوں نے خود ہی تعمیر کی ہے جو خراب موسم کے وقت چلنے کے قابل نہیں ہے۔ اس سڑک پر ایک اہم پُل کی تعمیر گزشتہ ایک دہائی سے جاری ہے لیکن یہ کام ابھی تک پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکا۔ Keran kept far from development

یہاں کے لوگ موبائل فون اور انٹرنیٹ کے بارے میں صرف باتیں سنتے ہیں لیکن ان جدید سہولیات تک رسائی ان کے لئے ممکن نہیں ہے۔ مواصلاتی نظام سے یہ لوگ اپنے رشتہ داروں کی نہ ہی مزاج پُرسی کر پاتے ہیں اور نہ ہی یہاں کے طلباء تعلیمی وسائل تک پہنچ پاتے ہیں۔ لوگوں نے کہا کہ کپواڑہ ضلع انتظامیہ کو چاہیے کہ اس خوبصورت علاقے پر توجہ مرکوز کرے تاکہ ان کے مسائل کا حل نکلے۔

Last Updated : Sep 13, 2022, 3:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.